Banner
Daily Sahafat Quetta
October 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
یونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناریونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمینار

سکھر اور روہڑی میں دو پولیس مقابلے، خواتین سے لوٹ مار میں ملوث ملزم سمیت دو مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

سکھر (رپورٹ: اسلم سومرو) سکھر پولیس نے روہڑی اور سکھر میں دو الگ الگ مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، جبکہ ان کے چار ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق روہڑی میں خواتین سے پرس، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا چھیننے کی وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث ملزم عبدالغفار گوپانگ کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، جبکہ سکھر میں بابن شاہ قبرستان کے قریب ہونے والے مقابلے میں گل حسن شیخ کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے قبضے سے ٹی ٹی پستول اور گولیاں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ روہڑی پولیس کی حدود جاڑے ماہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ پیش آیا، جہاں پولیس کے مطابق گشت کے دوران واردات کی نیت سے موجود مسلح ملزمان سے سامنا ہوگیا۔ اس دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم عبدالغفار گوپانگ زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول بمعہ میگزین برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری کے مطابق گرفتار زخمی ملزم عبدالغفار گوپانگ خواتین سے پرس، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا چھیننے کی مختلف وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث اور پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ روہڑی میں بھی متعدد مقدمات درج ہیں، جن میں پولیس مقابلے، اسلحے اور دیگر جرائم سے متعلق دفعات شامل ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے مزید مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال جاری ہے دوسری جانب تھانہ سی سیکشن سکھر پولیس کے مطابق بابن شاہ قبرستان کے قریب معمول کے گشت کے دوران مبینہ طور پر واردات کی نیت سے کھڑے مسلح ملزمان سے سامنا ہوگیا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم گل حسن شیخ زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول بمعہ گولیاں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری کے مطابق گرفتار زخمی ملزم گل حسن شیخ چوری، ڈکیتی، چھینا جھپٹی اور پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ جنگھرو اور تھانہ سی سیکشن میں مختلف مقدمات درج ہیں، جن میں ڈکیتی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور پولیس مقابلوں سے متعلق دفعات شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا مزید مجرمانہ ریکارڈ معلوم کرنے کے لیے مختلف تھانوں اور دیگر اضلاع سے معلومات حاصل کی جارہی ہیں پولیس کے مطابق دونوں واقعات میں فرار ہونے والے چاروں ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔ سکھر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *