Banner
Daily Sahafat Quetta
October 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
لورالائی: پولیس کی کارروائی، 600 کلوگرام اومان بوٹی برآمد، دو ملزمان گرفتارغلط چالان پر ٹریفک افسران کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈی ایس پی سجاد آغاکوئٹہ: ویٹرنری ریسرچ سینٹر کی نئی عمارت مقررہ مدت میں مکمل کی جائے، میر فیصل خان جمالیگنداخہ میں پینے کے پانی، بجلی، تعلیم اور صحت کے مسائل پر کھلی کچہری، ڈپٹی کمشنر رمضان پلال کا فوری حل کا حکمزندگی کے دائرے کا سبقکوئٹہ میں شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقگوادر: مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا انڈس ہسپتال کا دورہ، تنخواہوں سے محروم گارڈز کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانیزرعی انکم ٹیکس اور سرکاری واجبات کی وصولی میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنرلورالائیروہڑی میونسپل کمیٹی میں مبینہ بدعنوانیوں کے باعث نکاسیٔ آب کا نظام متاثر، گندا پانی سڑکوں پر جمع ہونے لگاکوئٹہ: پشتون آباد میں رہائشی گھر میں آتشزدگی، کوئی نقصان نہیں ہوالورالائی: پولیس کی کارروائی، 600 کلوگرام اومان بوٹی برآمد، دو ملزمان گرفتارغلط چالان پر ٹریفک افسران کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈی ایس پی سجاد آغاکوئٹہ: ویٹرنری ریسرچ سینٹر کی نئی عمارت مقررہ مدت میں مکمل کی جائے، میر فیصل خان جمالیگنداخہ میں پینے کے پانی، بجلی، تعلیم اور صحت کے مسائل پر کھلی کچہری، ڈپٹی کمشنر رمضان پلال کا فوری حل کا حکمزندگی کے دائرے کا سبقکوئٹہ میں شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقگوادر: مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا انڈس ہسپتال کا دورہ، تنخواہوں سے محروم گارڈز کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانیزرعی انکم ٹیکس اور سرکاری واجبات کی وصولی میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنرلورالائیروہڑی میونسپل کمیٹی میں مبینہ بدعنوانیوں کے باعث نکاسیٔ آب کا نظام متاثر، گندا پانی سڑکوں پر جمع ہونے لگاکوئٹہ: پشتون آباد میں رہائشی گھر میں آتشزدگی، کوئی نقصان نہیں ہوا

20 سال سے روپوش فراری کمانڈر نور خان بگٹی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے سامنے ہتھیار ڈال دیے

ڈیرہ بگٹی(خ ن ) فراری کمانڈر نور خان بگٹی نے اپنے ساتھیوں اور خاندان سمیت مجموعی طور پر 60 افراد کے ہمراہ پاکستان ہاو¿س سوئی میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے سامنے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں واپسی اختیار کرلی۔ اس موقع پر نور خان بگٹی اور ان کے ساتھیوں نے پاکستان سے وفاداری کا حلف بھی اٹھایا۔ یہ پیش رفت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سوئی میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران سامنے آئی۔ نور خان بگٹی گزشتہ 20 سال سے پہاڑوں میں روپوش تھے اور ماضی میں متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ قومی دھارے میں واپسی کے بعد نور خان بگٹی اپنے خاندان سمیت سوئی میں آباد ہوں گے۔ ان کی واپسی کو علاقے میں امن و امان کی بہتری اور پائیدار استحکام کی کوششوں کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ریاست پاکستان کے ساتھ وفاداری، آئین و قانون کی پاسداری اور قومی یکجہتی ہی پائیدار امن اور ترقی کی بنیاد ہیں۔ بلوچستان سمیت ملک کے ہر علاقے میں امن و استحکام کا قیام قومی ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے ریاست کی رٹ کو تسلیم کرنا اور تشدد کا راستہ ترک کرکے قومی دھارے میں واپس آنا ناگزیر ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا مشترکہ وطن ہے اور اس کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ ریاست پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوکر ہی عوام کے جان و مال کا تحفظ، معاشی ترقی، تعلیم کے فروغ اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ تشدد اور بدامنی کسی مسئلے کا مستقل حل نہیں، بلکہ قومی تعمیر و ترقی کا راستہ امن، باہمی اعتماد، قانون کی بالادستی اور اجتماعی کوششوں سے ہوکر گزرتا ہے۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام امن، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ صوبے کے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی صلاحیتیں قومی ترقی کے لیے بروئے کار لائیں اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ قومی دھارے میں واپسی اور ریاست کے ساتھ وابستگی کا فیصلہ نہ صرف متعلقہ افراد بلکہ ان کے خاندانوں اور علاقے کے مستقبل کے لیے بھی مثبت ثابت ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ریاستی ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں، جبکہ قومی یکجہتی، قانون کی پاسداری اور ترقی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کا تعاون بھی ضروری ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *