Banner
Daily Sahafat Quetta
October 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
​نیشنل پریس کلب میرپورخاص کا اہم اجلاس، صحافیوں کا پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کا عزمقصبہ گجرات پولیس کی بہترین کارکردگی، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالےملیر جرنلسٹ پینل کا چوتھا اجلاس صدر علی بلیری کی زیرِ صدارت منعقد، صحافیوں کے مسائل پر غورسوشل میڈیا پر مؤثر فعالیت موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے، مولوی عبدالوکیل حقیارگنداواہ: شہید مولوی محمد صادق ابڑو کی نمازِ جنازہ پیر محمد ایوب شاہ بخاری قبرستان میں ادا کر دی گئی، شہریوں اور معززین کی بڑی تعداد میں شرکتگنداواہ گزشتہ دنوں کھاری سے اغوا ہونے والے دو مزید اشخاص کی تشدد زدہ لاشیں برآمدحب سوک سینٹر میں محتسبِ اعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں کھلی کچہری، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیےمیڈم حلیمہ نے مردان، نوشہرہ روڈ اور شمشی روڈ پر جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا،او آئی سی کا فوری سربراہ اجلاس بلا کر امتِ مسلمہ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے،مولانا عبدالقادرلونیپنجاب حکومت آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرے، صوبائی حکومت فوری رابطہ کرے: مولانا قاری مہراللہ​نیشنل پریس کلب میرپورخاص کا اہم اجلاس، صحافیوں کا پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کا عزمقصبہ گجرات پولیس کی بہترین کارکردگی، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالےملیر جرنلسٹ پینل کا چوتھا اجلاس صدر علی بلیری کی زیرِ صدارت منعقد، صحافیوں کے مسائل پر غورسوشل میڈیا پر مؤثر فعالیت موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے، مولوی عبدالوکیل حقیارگنداواہ: شہید مولوی محمد صادق ابڑو کی نمازِ جنازہ پیر محمد ایوب شاہ بخاری قبرستان میں ادا کر دی گئی، شہریوں اور معززین کی بڑی تعداد میں شرکتگنداواہ گزشتہ دنوں کھاری سے اغوا ہونے والے دو مزید اشخاص کی تشدد زدہ لاشیں برآمدحب سوک سینٹر میں محتسبِ اعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں کھلی کچہری، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیےمیڈم حلیمہ نے مردان، نوشہرہ روڈ اور شمشی روڈ پر جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا،او آئی سی کا فوری سربراہ اجلاس بلا کر امتِ مسلمہ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے،مولانا عبدالقادرلونیپنجاب حکومت آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرے، صوبائی حکومت فوری رابطہ کرے: مولانا قاری مہراللہ

پاکستان کی ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثی ملیشیا کے گھناؤنے حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثی ملیشیا کے مبینہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ شہریوں اور اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے والے حملے کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ ایسے واقعات علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ تشدد کے ایسے واقعات کا فوری خاتمہ ہونا چاہیے۔ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے لیے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھی ریاض ایئرپورٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہری ہوائی اڈے کو نشانہ بنانا ایک سنگین اور قابلِ مذمت اقدام ہے۔ ترجمان نے حملے میں جانی نقصان اور افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق شہری آبادی اور اہم بنیادی ڈھانچے کو مسلسل نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے۔ عالمی برادری کو ایسے اقدامات کی واضح الفاظ میں مذمت کرنی چاہیے، جبکہ جارحانہ کارروائیوں کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔

ترجمان نے حوثی ملیشیا سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے حملے فوری طور پر بند کرے۔ پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے اور اس کی خودمختاری، سلامتی اور دفاع کے لیے اپنی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *