Banner
Daily Sahafat Quetta
October 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
​نیشنل پریس کلب میرپورخاص کا اہم اجلاس، صحافیوں کا پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کا عزمقصبہ گجرات پولیس کی بہترین کارکردگی، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالےملیر جرنلسٹ پینل کا چوتھا اجلاس صدر علی بلیری کی زیرِ صدارت منعقد، صحافیوں کے مسائل پر غورسوشل میڈیا پر مؤثر فعالیت موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے، مولوی عبدالوکیل حقیارگنداواہ: شہید مولوی محمد صادق ابڑو کی نمازِ جنازہ پیر محمد ایوب شاہ بخاری قبرستان میں ادا کر دی گئی، شہریوں اور معززین کی بڑی تعداد میں شرکتگنداواہ گزشتہ دنوں کھاری سے اغوا ہونے والے دو مزید اشخاص کی تشدد زدہ لاشیں برآمدحب سوک سینٹر میں محتسبِ اعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں کھلی کچہری، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیےمیڈم حلیمہ نے مردان، نوشہرہ روڈ اور شمشی روڈ پر جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا،او آئی سی کا فوری سربراہ اجلاس بلا کر امتِ مسلمہ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے،مولانا عبدالقادرلونیپنجاب حکومت آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرے، صوبائی حکومت فوری رابطہ کرے: مولانا قاری مہراللہ​نیشنل پریس کلب میرپورخاص کا اہم اجلاس، صحافیوں کا پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کا عزمقصبہ گجرات پولیس کی بہترین کارکردگی، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالےملیر جرنلسٹ پینل کا چوتھا اجلاس صدر علی بلیری کی زیرِ صدارت منعقد، صحافیوں کے مسائل پر غورسوشل میڈیا پر مؤثر فعالیت موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے، مولوی عبدالوکیل حقیارگنداواہ: شہید مولوی محمد صادق ابڑو کی نمازِ جنازہ پیر محمد ایوب شاہ بخاری قبرستان میں ادا کر دی گئی، شہریوں اور معززین کی بڑی تعداد میں شرکتگنداواہ گزشتہ دنوں کھاری سے اغوا ہونے والے دو مزید اشخاص کی تشدد زدہ لاشیں برآمدحب سوک سینٹر میں محتسبِ اعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں کھلی کچہری، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیےمیڈم حلیمہ نے مردان، نوشہرہ روڈ اور شمشی روڈ پر جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا،او آئی سی کا فوری سربراہ اجلاس بلا کر امتِ مسلمہ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے،مولانا عبدالقادرلونیپنجاب حکومت آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرے، صوبائی حکومت فوری رابطہ کرے: مولانا قاری مہراللہ

وفاقی کابینہ کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج دونوں لگانے کا فیصلہ، ذرائع

وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ سابق فاٹا اور ملحقہ علاقوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس خیبرپختونخوا کی صورتحال پر جاری ہے، جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر دفاع خواجہ آصف، رانا ثناء اللہ، سالک حسین اور وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سمیت دیگر کابینہ ارکان شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ کابینہ ارکان نے مؤقف اختیار کیا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت کا مؤثر ساتھ نہ دینا تشویشناک ہے۔

اجلاس میں یہ تجویز بھی سامنے آئی کہ صوبے کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے مولانا فضل الرحمٰن کے ذریعے ایک آخری کوشش کی جائے۔ اس سلسلے میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اجلاس کے دوران مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ کرکے مشاورت کی اور ان سے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردی کے خلاف وفاقی حکومت کا ساتھ دے۔

دوسری جانب وزیراعظم ہاؤس کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ شاہراہ دستور پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے، جبکہ سیکیورٹی مزید مؤثر بنانے کے لیے بکتر بند گاڑیاں بھی پہنچا دی گئی ہیں۔

نوٹ: ایمرجنسی اور گورنر راج کے فیصلے سے متعلق معلومات ذرائع کے حوالے سے ہیں؛ حتمی سرکاری اعلان کی تصدیق ضروری ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *