Banner
Daily Sahafat Quetta
October 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
انصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیانصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغی

آئی ایم ایف کا پیٹرول سبسڈی اسکیم میں مزید صارفین نہ بڑھانے کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چوتھے اقتصادی جائزے کے مذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں، جبکہ عالمی مالیاتی فنڈ نے پیٹرول سبسڈی اسکیم جاری رکھنے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے اس میں مزید صارفین شامل نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن اور پاکستانی حکام نے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز (MEFP) کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے۔ اس سلسلے میں آئی ایم ایف حکام نے وزارت خزانہ، ایف بی آر اور وزارت پٹرولیم کے حکام سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے صوبوں کی رضامندی سے شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا مطالبہ کیا، تاہم سندھ نے مرکز کی شوگر پالیسی پر اختلاف کرتے ہوئے اسے صوبائی خودمختاری میں مداخلت قرار دیا۔ سندھ کے تحفظات کے باعث شوگر پالیسی پر تاحال اتفاق رائے نہیں ہوسکا۔

مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف نے آٹو پالیسی کے تحت الیکٹرک وہیکلز (ای وی) کو حاصل ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اس کے علاوہ عالمی مالیاتی فنڈ نے گردشی قرضے میں کمی اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے نقصانات پر قابو پانے کے لیے مزید اقدامات پر زور دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ڈسکوز کی نجکاری کے عمل میں بھی تیزی لانے کا مطالبہ کیا، جبکہ ایف بی آر نے رواں مالی سال کے ٹیکس ہدف کے حصول کی یقین دہانی کرائی ہے۔ آئی ایم ایف مشن نے جولائی سے ستمبر تک محصولات میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اقتصادی ٹیم نے دسمبر 2026 تک نئے قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) پر اتفاق رائے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ مذاکرات کے دوران رواں مالی سال پاکستان کی جی ڈی پی شرح نمو تقریباً 4 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا، جبکہ علاقائی کشیدگی کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ بھی زیر بحث آیا۔

ذرائع کے مطابق اگر مذاکرات کامیاب ہوگئے تو آئی ایم ایف مجموعی جائزے کا اعلامیہ جاری کرے گا، تاہم قرض پروگرام کی پانچویں قسط کے حصول کے لیے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری ضروری ہوگی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *