Banner
Daily Sahafat Quetta
October 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
انصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیانصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغی

پولیس کو دہشت گردی کے خلاف میدان میں اتارا ہے، مکمل سرپرستی بھی کریں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

بلوچستان میں سیکیورٹی اور پولیسنگ کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے کوئٹہ انٹیگریٹڈ سیکیورٹی پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ کوئٹہ گرین ڈیجیٹل کوریڈور کے تحت شہر میں 2 ہزار 900 جدید کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت سیکیورٹی اور پولیسنگ سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پولیس بلوچستان نے صوبے کی سیکیورٹی صورتحال اور پولیسنگ کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کوئٹہ انٹیگریٹڈ سیکیورٹی پروجیکٹ کے تحت شہر میں جدید نگرانی کا نظام قائم کرنے کے ساتھ کوئیک رسپانس فورس کے نئے اسٹیشنز بھی بنائے جائیں گے۔ منصوبے کا مقصد سیکیورٹی نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑنا اور ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کی صلاحیت بہتر بنانا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ بلوچستان پولیس میں اصلاحات اور محکمانہ خود احتسابی کا عمل بھی جاری ہے۔ غیر حاضری اور غفلت کے مرتکب 871 اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کیا جاچکا ہے، جبکہ مختلف شخصیات کے ساتھ تعینات ایک ہزار 5 پولیس اہلکاروں کی خدمات واپس لے کر انہیں محکمہ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے پولیس اہلکاروں کو دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ضروری تربیت اور مطلوبہ وسائل فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ اگر پولیس کو دہشت گردی کے خلاف میدان میں اتارا گیا ہے تو حکومت بھی اس کی مکمل سرپرستی کرے گی۔ بلوچستان حکومت اپنی بہادر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انہیں درکار وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت غیر ترقیاتی اخراجات پر قابو پاکر دستیاب وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ترجیح بلوچستان کے عام آدمی کی بہتری ہے جو سردیوں میں مشکلات برداشت کرتا اور گرمیوں میں سخت حالات کا سامنا کرتا ہے۔

انہوں نے پولیسنگ اور سیکیورٹی کے نظام میں بہتری کے ساتھ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے اصلاحات کا عمل جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *