Banner
Daily Sahafat Quetta
October 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
انصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیانصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغی

مذاکرات میں بڑا بریک تھرو ہوچکا تھا، وزیراعلیٰ کے پی کی شرائط رکاوٹ بنیں، طلال چوہدری

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں ایک بڑے بریک تھرو تک پہنچ گئے تھے، تاہم آخری مرحلے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے سامنے آنے والی شرائط کے باعث معاملات آگے نہ بڑھ سکے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ مذاکرات کے پہلے ہی روز خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کا معاملہ زیر بحث آیا اور اس حوالے سے نکات پر اتفاق ہوا۔ مذاکرات میں شامل بعض اپوزیشن رہنماؤں نے پشاور جاکر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے بات کی، جس کے بعد حکومت کو یقین دہانی کرائی گئی کہ دہشت گردی کے معاملے پر تعاون کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے واضح کیا تھا کہ اپوزیشن کو جتنی سیاسی گنجائش دی جاسکتی ہے، دی جائے، حتیٰ کہ اگر اس کا سیاسی فائدہ بھی اپوزیشن کو ہو تو حکومت کو اعتراض نہیں، تاہم دہشت گردی کے معاملے پر مکمل تعاون ضروری ہے۔

طلال چوہدری کے مطابق مذاکرات کے دوسرے روز پہلے ڈرافٹ میں تقریباً تمام سیاسی معاملات پر اتفاق رائے ہوگیا تھا۔ اس میں بانی پی ٹی آئی کی صحت سمیت دیگر معاملات بھی شامل تھے۔ انہوں نے اسے ’’میثاق جمہوریت ٹو‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں یہ ایک بڑا بریک تھرو تھا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ پہلا ڈرافٹ رات 9 بجے تیار ہوا، جسے وزیر داخلہ صدر مملکت کے پاس لے کر گئے۔ مذاکرات کے آخری مرحلے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے مسلسل رابطہ کیا جاتا رہا، تاہم آخری وقت میں سامنے آنے والی شرائط کے باعث بات چیت آگے نہ بڑھ سکی۔

طلال چوہدری نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کا ایکشن پلان صرف حکومت کا نہیں بلکہ قومی سطح کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت میں بنایا گیا نیشنل ایکشن پلان کیا پختونوں کے خلاف تھا؟

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف روزانہ دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کے جنازوں میں شریک ہوتے ہیں، یہ ایک انتہائی مشکل صورتحال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام اور سیکیورٹی فورسز کو مشترکہ طور پر مشکلات کا سامنا ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے معاملے پر اتفاق رائے کے بعد اپوزیشن کو سیاسی اسپیس دینے کی بات کی گئی تھی، تاہم بات چیت آگے بڑھانے کے لیے کچھ معاملات پر واضح شرائط پوری کرنا ضروری ہیں۔

طلال چوہدری نے پشاور میں لانگ مارچ کے باعث امتحانات ملتوی کیے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب تک ایسے معاملات ختم نہیں ہوتے اور وزیر داخلہ کی جانب سے بیان کردہ شرائط پر مکمل عمل نہیں ہوتا، مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بار جو غلط فہمی پیدا ہوئی ہے، وہ دور ہونے کے بعد ملک میں دوبارہ مارچ نہیں ہوگا۔ طلال چوہدری نے کہا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے ساتھ نرمی کا وقت گزر چکا ہے اور ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ ٹی ایل پی ہو یا کوئی اور گروہ، اب کسی قسم کی لاقانونیت برداشت نہیں کی جائے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *