Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسعکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسع

بلوچستان کی ڈیجیٹل ہیلتھ اصلاحات عالمی سطح پر نمایاں ہوگئیں

کوئٹہ: بلوچستان میں صحت کے شعبے کی ڈیجیٹلائزیشن اور ڈیجیٹل ہیلتھ اصلاحات عالمی سطح پر توجہ حاصل کرنے لگی ہیں، جبکہ صوبے کے ڈیجیٹل ہیلتھ تجربے اور ڈی ایچ آئی ایس ٹو کے استعمال کو بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا گیا ہے۔

بلوچستان کے محکمہ صحت اور ناروے کی یونیورسٹی آف اوسلو کے ایچ آئی ایس پی سینٹر کے درمیان ڈیجیٹل ہیلتھ کے شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت بھی طے پا چکی ہے، جس کے تحت ڈی ایچ آئی ایس ٹو کے نفاذ، پرائمری ہیلتھ کیئر کی ڈیجیٹلائزیشن، مصنوعی ذہانت، مقامی اختراعات اور تکنیکی استعداد کار میں اضافے پر کام کیا جائے گا۔

عالمی سطح پر بلوچستان کے ڈیجیٹل ہیلتھ ماڈل کو اس حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے کہ صوبے میں صحت سے متعلق معلومات کے حصول، نگرانی اور فیصلہ سازی کے لیے ڈیجیٹل نظام کو وسعت دی گئی ہے۔ یونیورسٹی آف اوسلو کے نمائندوں نے بھی بلوچستان محکمہ صحت کی ڈیجیٹلائزیشن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اسے دیگر علاقوں کے لیے قابلِ تقلید مثال بنانے کی امید ظاہر کی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صحت کے شعبے میں ڈیجیٹل اصلاحات کی عالمی سطح پر پذیرائی پر اظہارِ مسرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل ڈیٹا اور بین الاقوامی تعاون کے ذریعے صوبے کے نظام صحت کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ہیلتھ اصلاحات کا مقصد محض ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں بلکہ صحت کی سہولیات کی نگرانی، منصوبہ بندی، شفافیت اور عوامی خدمات میں عملی بہتری لانا ہے۔ حکومت بلوچستان صحت کے شعبے میں ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو مزید وسعت دے گی۔

وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور محکمہ صحت کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی اداروں اور تعلیمی و تکنیکی شراکت داروں کے ساتھ تعاون سے بلوچستان میں صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مدد ملے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *