Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسعکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسع

گنداواہ کی ترقی کے لیے تمام اقوام کا اتحاد ضروری ہے، شرکاء

گنداواہ(رپورٹ شیر احمد ساسولی نمائندہ صحافت)
سندھی ثقافت و جاموٹ اتحاد گنداواہ کے چیئرمین وڈیرہ خالد حسین راہوجہ اور اتحاد قوم کلواڑ کے صدر فیاض حسین کلواڑ کی سربراہی میں جاموٹ ہاؤس گنداواہ میں جاموٹ اتحاد گنداواہ کی ممبرشپ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں گنداواہ کی مختلف اقوام سے تعلق رکھنے والے جس میں سعادات بخاری،کلواڑ برادری،آرائیں برادری،دھکڑ برادری،سیال برادری،کھکرانی برادری،اوڈھانہ برادری،ابڑو برادری اور پریس کلب گنداواہ کے صحافیوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف اقوام کے نوجوانوں نے جاموٹ اتحاد گنداواہ کے پلیٹ فارم کو مزید فعال اور منظم بنانے سمیت اتحاد و اتفاق کے حوالے سے مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی۔
اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ گنداواہ شہر کی ترقی، خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے باہمی اتحاد و اتفاق انتہائی ضروری ہے۔ تمام اقوام کے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ ذاتی اور گروہی اختلافات سے بالاتر ہو کر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر گنداواہ شہر کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ اتحاد ہی کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی اور عوامی مسائل کو اجاگر کیا جا سکتا ہے۔
اجلاس میں جاموٹ اتحاد گنداواہ کی ممبرشپ کا دائرہ وسیع کرنے، نوجوانوں کو تنظیم کا حصہ بنانے اور مستقبل میں مختلف عوامی و سماجی سرگرمیوں کو مزید مؤثر انداز میں جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
سندھی ثقافت و جاموٹ اتحاد گنداواہ کے چیرمین وڈیرہ خالد حسین راہوجہ اور قوم کلواڑ اتحاد گنداواہ کے صدر فیاض حسین کلواڑ نے کہا کہ جاموٹ اتحاد کا مقصد تمام اقوام کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے گنداواہ سمیت علاقوں میں بھائی چارے، امن، محبت اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، انہیں مثبت سرگرمیوں میں آگے لانے اور گنداواہ سمیت علاقے کی ترقی میں ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔
آخر میں اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گنداواہ میں امن، اتحاد، بھائی چارے اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔اخر میں سادات بخاری برادری گنداواہ نے جاموٹ اتحاد گنداواہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے گنداواہ شہر کی بہتری کیلئے مکمل بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *