Banner
Daily Sahafat Quetta
September 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان کا تعلیمی نظام ، کتابیں بدل گئیں، تعلیم کب بدلے گی؟TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1520/23-9-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1509/23-9-2026قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی، محمد علی جمالیمہنگائی اور بے روزگاری عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے، مولانا قاری مہراللہامن و امان اور جرائم کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، محمد علی جمالیجرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش قانون کی گرفت میں، 4 ملزمان گرفتارسید عابد بخآری کی وفات سے صحافت کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ، شیخ فریدN-25 اور N-50 پر مسافروں کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا حکمچیئرمین میونسپل کمیٹی فیاض محمود شیخ کا بس اڈے کا تفصیلی دورہ، ناجائز تجاوزات کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا حکمپاکستان کا تعلیمی نظام ، کتابیں بدل گئیں، تعلیم کب بدلے گی؟TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1520/23-9-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1509/23-9-2026قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی، محمد علی جمالیمہنگائی اور بے روزگاری عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے، مولانا قاری مہراللہامن و امان اور جرائم کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، محمد علی جمالیجرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش قانون کی گرفت میں، 4 ملزمان گرفتارسید عابد بخآری کی وفات سے صحافت کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ، شیخ فریدN-25 اور N-50 پر مسافروں کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا حکمچیئرمین میونسپل کمیٹی فیاض محمود شیخ کا بس اڈے کا تفصیلی دورہ، ناجائز تجاوزات کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا حکم

مہنگائی اور بے روزگاری عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے، مولانا قاری مہراللہ

جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوباٸی امیر مولانا قاری مہراللہ جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین سنئیرنائب امیرمولانا محمد احمد حقانی ناٸب امیر مولانا شاہ محمد ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ حلیم شاہ ناظم دوم میر مبارک محمدحسنی مولانا عبدالمالک مولانا محمدجعفر نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی ابتری اس وقت ہر عام شہری خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے طبقے کے لیے ایک عذاب بن چکی ہے۔ آٹا، بجلی، گیس اور پیٹرول جیسی بنیادی ضرورت کی چیزوں میں بے تحاشا اضافہ نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات اور توانائی بجلی و گیس کے نرخوں میں مسلسل اضافے سے عوام کی قوتِ خرید ختم ہو کر رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ​بلوچستان میں آٹے کا بحران اور بین الصوبائی رکاوٹیں پنجاب اور سندھ کی صوبائی سرحدوں پر گندم اور آٹے کی نقل و حمل پر پابندیوں، غیر قانونی چیک پوسٹوں اور رشوت کی وجہ سے عوام کو آٹے کی شدید گرانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جس سے عوام کی رہی سہی معاشی سانسیں رک گئی انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری سے بدحال عوام کی چیخیں طاقت کے ایوانوں میں سنائی نہیں دیا جارہا ہے حکومت مافیاز کی سرمایہ کو بڑھانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اشیاٸے ضروریات میں ٹیکس کم کر کے آٹا، بجلی اور گیس پر براہِ راست سبسڈی دی جائے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *