Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاکافغان طالبان رجیم کی پاکستان میں حملے کی کوشش، پاک فوج نے تمام ڈرونز گرا دیےملکی معاشی شرح نمو 3.7 فیصد ہوگئی، نجی سرمایہ کاری میں بڑا اضافہپاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات آج سے شروع؛ 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکانبلوچستان میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، خواتین و بچوں سمیت 103 افغان زیرِحراست2025 کا پاک بھارت تنازع یاد دہانی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو غیرحل شدہ چھوڑنا خطرناک ہے، اسحاق ڈارپاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کی تاریخی، سکیورٹی اور جغرافیائی سیاسی وجوہاتیلٹا کا تاریخی دھوکہ اور افغانستان کی جنگجویانہ خودداریمہنگائی، بے روزگاری اور اینٹی کرپشناوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کی سنوائی، ضلعی انتظامیہ کا فوری حل کی یقین دہانیبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاکافغان طالبان رجیم کی پاکستان میں حملے کی کوشش، پاک فوج نے تمام ڈرونز گرا دیےملکی معاشی شرح نمو 3.7 فیصد ہوگئی، نجی سرمایہ کاری میں بڑا اضافہپاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات آج سے شروع؛ 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکانبلوچستان میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، خواتین و بچوں سمیت 103 افغان زیرِحراست2025 کا پاک بھارت تنازع یاد دہانی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو غیرحل شدہ چھوڑنا خطرناک ہے، اسحاق ڈارپاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کی تاریخی، سکیورٹی اور جغرافیائی سیاسی وجوہاتیلٹا کا تاریخی دھوکہ اور افغانستان کی جنگجویانہ خودداریمہنگائی، بے روزگاری اور اینٹی کرپشناوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کی سنوائی، ضلعی انتظامیہ کا فوری حل کی یقین دہانی

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاک

مستونگ: بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کنک وادی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج سے وابستہ دہشتگردوں نے کنک وادی میں سیکیورٹی چوکی پر حملے کی کوشش کی، جس پر فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ابتدائی طور پر 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران کچھ دہشتگرد فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے، جن کا سیکیورٹی فورسز نے تعاقب کیا اور مزید 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ یوں کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 9 ہوگئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے 3 موٹرسائیکلیں، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار زخمی ہوا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ کارروائی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت جاری انسدادِ دہشتگردی کارروائیوں کا حصہ ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *