Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
قرآن سے وابستگی ہی ہماری دینی و اخروی کامیابی کی ضمانت ہے، شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیزعوامی مسائل بارے متعلقہ ادارے مشترکہ کارروائیاں یقینی بنائیں ،مہراللہ بادینیکسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے،ذیشان لاشاریپولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بخت کاکڑپشتون کلچر ڈے ثقافتی و علمی تشخص اجاگر کرنے کا دن ہے،سردار منظور کاکڑمحاذ آرائی اور انتقامی سیاست ملک کو کمزور کر رہی ہے، قاری مہراللہعوام کو بے دخل کرنے کے بجائے تحفظ فراہم کیا جائے، عبدالقادر لونیملاوٹی خوراک پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حبیب اللہ خاناے سی ماجد سلیم کامسلم باغ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہمند ردیگ بارڈر حملہ امن و روزگار سبوتاژکرنے کی سازش ہے، فدا حکیم رندقرآن سے وابستگی ہی ہماری دینی و اخروی کامیابی کی ضمانت ہے، شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیزعوامی مسائل بارے متعلقہ ادارے مشترکہ کارروائیاں یقینی بنائیں ،مہراللہ بادینیکسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے،ذیشان لاشاریپولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بخت کاکڑپشتون کلچر ڈے ثقافتی و علمی تشخص اجاگر کرنے کا دن ہے،سردار منظور کاکڑمحاذ آرائی اور انتقامی سیاست ملک کو کمزور کر رہی ہے، قاری مہراللہعوام کو بے دخل کرنے کے بجائے تحفظ فراہم کیا جائے، عبدالقادر لونیملاوٹی خوراک پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حبیب اللہ خاناے سی ماجد سلیم کامسلم باغ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہمند ردیگ بارڈر حملہ امن و روزگار سبوتاژکرنے کی سازش ہے، فدا حکیم رند

عوامی مسائل بارے متعلقہ ادارے مشترکہ کارروائیاں یقینی بنائیں ،مہراللہ بادینی

کوئٹہ (خ ن )کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میر اللہ بادینی کی زیرِ صدارت ڈویژنل کوآرڈینیشن اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد درانی، تمام اسسٹنٹ کمشنرز،ٹریفک، محکمہ ایکسائز،فوڈ اتھارٹی بلوچستان، محکمہ ماحولیات،واسا،صفاءکوئٹہ،میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں کوئٹہ ڈویڑن میں مختلف سرکاری محکموں اور اداروں کے درمیان باہمی رابطہ اور کوآرڈینیشن مزید بہتر بنانے، شہری مسائل کے حل کے لیے مشترکہ اور منظم کارروائیوں کو یقینی بنانے سمیت مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام متعلقہ محکمے اور ادارے اپنی کارروائیوں کا ہفتہ وار شیڈول مرتب کرکے تین روز کے اندر کمشنر آفس کے ساتھ شیئر کریں گے۔ موصول ہونے والے شیڈول کی روشنی میں ضلع انتظامیہ کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ضروری ہدایات جاری کی جائیں گی تاکہ مختلف محکموں کی کارروائیوں میں باہمی ربط پیدا کرکے انہیں مو¿ثر اور منظم انداز میں انجام دیا جاسکے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام متعلقہ محکمے سب ڈویڑن کی سطح پر اپنا ایک فوکل پرسن مقرر کریں گے، جو اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے گا۔ فوکل پرسنز کے ذریعے گرانفروشی، تجاوزات، ٹریفک کے مسائل، پلاسٹک بیگز کے خلاف کارروائی اور دیگر شہری مسائل کے حوالے سے مشترکہ کارروائیوں کو منظم کیا جائے گا۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میر اللہ بادینی نے کہا کہ تمام محکمے اپنے متعلقہ قوانین اور دائرہ کار کے مطابق طے شدہ شیڈول کے تحت کارروائیاں کریں اور ان کارروائیوں کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں کی جائے، تاکہ مختلف اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کو مزید مو¿ثر بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس کا بنیادی مقصد تمام متعلقہ اداروں کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مربوط انداز میں کام کرنے کے لیے ایک مو¿ثر نظام کے تحت لانا اور شہریوں کو بہتر سروس ڈلیوری فراہم کرنا ہے۔ کوئٹہ شہر میں شہری مسائل کے حل کے لیے تمام محکموں کی مشترکہ اور بروقت کارروائیاں ضروری ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کوئٹہ کے تمام سب ڈویڑنز میں متعلقہ ڈیپارٹمنٹس اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق کارروائیاں کریں۔ تمام ادارے اپنی ہفتہ وار سرگرمیوں اور کارروائیوں کا باقاعدہ شیڈول تیار کرکے کمشنر آفس کے ساتھ شیئر کریں، جبکہ طے شدہ شیڈول کے مطابق کارروائیوں کو مو¿ثر بنانے کے لیے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز نگرانی اور رابطہ کاری کا عمل یقینی بنائیں۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ شہری مسائل کے حل، قانون پر عملدرآمد، تجاوزات کے خاتمے، گرانفروشی کی روک تھام، ٹریفک کی بہتری اور ماحول کے تحفظ سمیت دیگر امور پر تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے کارروائیاں جاری رکھیں گے تاکہ کوئٹہ میں انتظامی امور اور سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنایا جاسکے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *