Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
قرآن سے وابستگی ہی ہماری دینی و اخروی کامیابی کی ضمانت ہے، شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیزعوامی مسائل بارے متعلقہ ادارے مشترکہ کارروائیاں یقینی بنائیں ،مہراللہ بادینیکسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے،ذیشان لاشاریپولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بخت کاکڑپشتون کلچر ڈے ثقافتی و علمی تشخص اجاگر کرنے کا دن ہے،سردار منظور کاکڑمحاذ آرائی اور انتقامی سیاست ملک کو کمزور کر رہی ہے، قاری مہراللہعوام کو بے دخل کرنے کے بجائے تحفظ فراہم کیا جائے، عبدالقادر لونیملاوٹی خوراک پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حبیب اللہ خاناے سی ماجد سلیم کامسلم باغ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہمند ردیگ بارڈر حملہ امن و روزگار سبوتاژکرنے کی سازش ہے، فدا حکیم رندقرآن سے وابستگی ہی ہماری دینی و اخروی کامیابی کی ضمانت ہے، شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیزعوامی مسائل بارے متعلقہ ادارے مشترکہ کارروائیاں یقینی بنائیں ،مہراللہ بادینیکسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے،ذیشان لاشاریپولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بخت کاکڑپشتون کلچر ڈے ثقافتی و علمی تشخص اجاگر کرنے کا دن ہے،سردار منظور کاکڑمحاذ آرائی اور انتقامی سیاست ملک کو کمزور کر رہی ہے، قاری مہراللہعوام کو بے دخل کرنے کے بجائے تحفظ فراہم کیا جائے، عبدالقادر لونیملاوٹی خوراک پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حبیب اللہ خاناے سی ماجد سلیم کامسلم باغ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہمند ردیگ بارڈر حملہ امن و روزگار سبوتاژکرنے کی سازش ہے، فدا حکیم رند

پولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بخت کاکڑ

صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے نوشکی میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر ہونے والے بزدلانہ حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے میں اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیر صحت نے کہا کہ ہمارے شہدا قوم کا اصل فخر ہیں اور ان کی یہ لازوال قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ امن دشمن عناصر ہمارے بچوں کے مستقبل کو معذور (اپاہج)بنانے کی مذموم سازشیں کر رہے ہیں۔ پولیو ٹیمیں ہمارے فرنٹ لائن ورکرز ہیں، اور اس طرح کے بزدلانہ حملے ہمارے عزم و جہد کو ہرگز متزلزل نہیں کر سکتے۔بخت محمد کاکڑ نے انکشاف کیا کہ بلوچستان میں گزشتہ 22 ماہ سے کوئی پولیو کا کیس سامنے نہیں آیا، جو کہ ہماری ایک بڑی کامیابی ہے، تاہم بیرونی ایجنڈے پر کام کرنے والے بزدل دہشتگرد بلوچستان کے مستقبل سے گھنانا کھلواڑ کر رہے ہیں۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پولیو ورکرز اور ان کی سکیورٹی پر مامور عملے کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، جس سے کسی بھی صورت پہلو تہی نہیں کی جائے گی۔صوبائی وزیر صحت نے عزم ظاہر کیا کہ دشمن چاہے جتنی بھی کوششیں کر لے، ہم اپنے بچوں کو محفوظ اور صحت مند مستقبل کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ ہم اپنی سرزمین اور آنے والے کل کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں بے امنی کے داعی عناصر بہت جلد اپنے انجامِ بد کو پہنچیں گے۔آخر میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے شہدا کے لواحقین اور دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی اور تعزیت کیا

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *