Banner
Daily Sahafat Quetta
September 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مسافروں کے خلاف کریک ڈاؤن دوسرے روز بھی جاریبی وائی سی رہنما گل زادی کو قتل کیس میں عمر قید کی سزاکوئٹہ میں گوشت مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی، 8 افراد گرفتارنیب بلوچستان کی کھلی کچہری 24 ستمبر کو ہوگیوزیراعلیٰ بلوچستان کی سینیٹر نصیب اللہ بازئی کے گھر آمد، تعزیت اور فاتحہ خوانیدہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، کارروائیاں جاری رہیں گی، میر سرفراز بگٹیاوستامحمد میں پولیس کی بڑی کارروائی، جوا کے اڈے پر چھاپہ، متعدد جواری گرفتارجے یو آئی کوئٹہ کی مجلس عمومی کا اجلاس 8 اکتوبر کو ہوگامحکمہ صحت بلوچستان اور یونیورسٹی آف اوسلو کے درمیان ڈیجیٹل ہیلتھ کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطبااختیار خواتین، روشن مستقبلمسافروں کے خلاف کریک ڈاؤن دوسرے روز بھی جاریبی وائی سی رہنما گل زادی کو قتل کیس میں عمر قید کی سزاکوئٹہ میں گوشت مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی، 8 افراد گرفتارنیب بلوچستان کی کھلی کچہری 24 ستمبر کو ہوگیوزیراعلیٰ بلوچستان کی سینیٹر نصیب اللہ بازئی کے گھر آمد، تعزیت اور فاتحہ خوانیدہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، کارروائیاں جاری رہیں گی، میر سرفراز بگٹیاوستامحمد میں پولیس کی بڑی کارروائی، جوا کے اڈے پر چھاپہ، متعدد جواری گرفتارجے یو آئی کوئٹہ کی مجلس عمومی کا اجلاس 8 اکتوبر کو ہوگامحکمہ صحت بلوچستان اور یونیورسٹی آف اوسلو کے درمیان ڈیجیٹل ہیلتھ کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطبااختیار خواتین، روشن مستقبل

مسافروں کے خلاف کریک ڈاؤن دوسرے روز بھی جاری

ریلوے کا ٹکٹ لیس مسافروں کے خلاف کریک ڈاؤن دوسرے روز بھی جاری، 81 مسافروں سے 4 لاکھ 4 ہزار 195 روپے وصول
سکھر “لاہور (رپورٹ: اسلم سومرو) پاکستان ریلوے میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف چیف کمرشل منیجر کے خصوصی ٹکٹ لیس اسکواڈ کا کریک ڈاؤن دوسرے روز بھی جاری رہا۔ خصوصی اسکواڈ نے مختلف ٹرینوں میں ٹکٹوں کی چیکنگ کے دوران 81 مسافروں کو بغیر ٹکٹ یا ٹکٹ سے متعلق خلاف ورزیوں پر چیک کرتے ہوئے کرایہ، جرمانے اور دیگر واجبات کی مد میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 4 ہزار 195 روپے وصول کرلیے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی ون اپ خیبر میل کے دوران خصوصی چیکنگ کی گئی، جس میں مسافروں کے سفری ٹکٹ اور متعلقہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی گئی۔ کارروائی کے دوران مختلف مدات میں 2 لاکھ 11 ہزار 315 روپے جبکہ دیگر واجبات کی مد میں 1 لاکھ 92 ہزار 880 روپے وصول کیے گئے، اس طرح مجموعی وصولی 4 لاکھ 4 ہزار 195 روپے رہی واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان ریلوے کے خصوصی ٹکٹ لیس اسکواڈ کی جانب سے مختلف ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 140 مسافروں سے مجموعی طور پر 4 لاکھ 91 ہزار 820 روپے وصول کیے گئے تھے۔ آج دوسرے روز بھی چیکنگ اور کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 81 مسافروں سے لاکھوں روپے وصول کیے گئے ریلوے حکام کے مطابق ٹکٹ کے بغیر سفر کرنے سے محکمہ ریلوے کے ریونیو کو نقصان پہنچتا ہے، جس کے پیش نظر ٹرینوں میں اچانک چیکنگ اور مانیٹرنگ کا عمل مزید مؤثر بنایا جا رہا ہےحکام کا کہنا ہے کہ ٹکٹ لیس سفر کی روک تھام کے لیے خصوصی اسکواڈز کی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی سی سی ایم آفس کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد حفیظ اللہ اور چیف کمرشل منیجر طارق انور سپرا کی ہدایات پر ڈی آئی ایس ٹی ہیڈکوارٹرز صابر علی اور ان کی ٹیم کی جانب سے مختلف ٹرینوں میں ٹکٹوں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ جرمانے اور پریشانی سے بچنے کے لیے سفر سے قبل باقاعدہ ٹکٹ حاصل کریں اور ریلوے قوانین کی پابندی کریں۔ See less

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *