Banner
Daily Sahafat Quetta
September 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمینوشکی میں 21 ستمبر کو مکمل کرفیو نافذ ہوگا، انتظامیہپشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمینوشکی میں 21 ستمبر کو مکمل کرفیو نافذ ہوگا، انتظامیہ

زیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکر

شہداء زیارت دھرنے اور مذکرات کی دوران جمعیت نظریاتی کا بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کرنے کے لیےسانحہ زیارت کے کمیٹی کی وفد محمدنسیم کے سربراہی میں جمعیت علماء اسلام نظریاتی کی سیکرٹریٹ آمد جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے امیر مولانا عبدالقادر لونی، صوباٸی امیر مولانا قاری مہراللہ مرکزی ترجمان سید حاجی عبدالستارچشتی حاجی نادرخان اچگزٸی ودیگرسے ملاقات دھرنے اور مذکرات کی دوران جمعیت نظریاتی کا بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوٸے کہا کہ جمعیت نظریاتی نے دھرنے اور مذکرات میں جو کردار ادا کیا وہ قبل ستاٸش ہے ان کا جرأتمندانہ اقدام اور مٶقف نے دھرنے کو کندھا دیا اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اتفاق واتحاد نے حکومت سے مطالبات منوا لیے۔ ہمارے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر جدوجہد کی۔ سیاسی قیادت کا یہ تعاون ہمارے غم کو ہلکا کرنے اور حق سچ کی آواز اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ بلوچستان کے غیور عوام نے ہمارے ساتھ یکجہتی کا جو بے مثال مظاہرہ کیا، اس نے شہداء کی لواحقین حوصلوں کو بلند رکھا۔ سیاسی جماعتوں کے تعاون ہی کی بدولت صوبائی حکومت شہداء کے سانحے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے اور دیگر بنیادی مطالبات ماننے پر مجبور ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات اور جدوجہدپر اتفاق کیا انہوں نے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء زیارت کے لواحقین نے قربانی دے کرتمام سیاسی جماعتوں، قبائلی عمائدین اور عوام کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر متحد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا شہداء زیارت دھرنے نے قوم کے لیےایک نئی جمہوری روایت قائم کی ہے جسے ہر سطح پر سراہا گیا انہوں نے کہا کہ قبائلی زمینوں پر غیر قانونی تعمیرات اور قبضے کی کوششیں جاری ہیں، جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ نام نہاد جھتوں کے زریعے عوام کو پرامن زندگی سے محروم رکھنا چاہتے ہیں بدامنی سے عام عوام کی زندگی پہلے سے اجیرن ہے عام لوگوں کو ان کے گھروں سے بیدخل کرنا یا ان کے املاک سے محروم رکھنا ظلم کا انتہا ہے۔ بلوچستان جو کئی دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ دہشت گردی کی جنگ میں ہزاروں سیاسی اور قبائلی مشران پولیس اور علماء، انجنئیر، تاجروں وکلاء، ڈاکٹرز کی جنازے اٹھاٸے بلوچستان میں عوام ترقی کی بجاٸے اب جینے کاحق مانگ رہی ہے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *