Banner
Daily Sahafat Quetta
September 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمینوشکی میں 21 ستمبر کو مکمل کرفیو نافذ ہوگا، انتظامیہپشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمینوشکی میں 21 ستمبر کو مکمل کرفیو نافذ ہوگا، انتظامیہ

موئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحال

سکھر(رپورٹ اسلم سومرو)وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی کوششوں سے موئن جو دڙو ٹرین سروس دوبارہ بحال کردی گئی، جس کے بعد ٹرین نے آج روہڑی سے اپنے سفر کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ ٹرین کی بحالی سے سکھر، لاڑکانہ، دادو، جامشورو اور دیگر علاقوں کے مسافروں کو سستی اور آسان سفری سہولت میسر آنے کے ساتھ ساتھ تاریخی مقام موئن جو دڑو تک رسائی بھی بہتر ہوگی۔موئن جو دڑو ٹرین کی بحالی کے سلسلے میں افتتاحی تقریب سکھر ریلوے اسٹیشن پر منعقد ہوئی، جہاں ڈی ایس ریلوے سکھر فرحان غنی نے ٹرین کی بحالی کا افتتاح کیا۔ تقریب میں ریلوے کے دیگر افسران و اہلکاروں سمیت ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔بحال ہونے والی موئن جو دڙو ٹرین روہڑی سے روانہ ہو کر سکھر ریلوے اسٹیشن پہنچے گی، جہاں سے حبیب کوٹ، رک، مدیجی روڈ، شاہنواز بھٹو اور لاڑکانہ کے راستے اپنے سفر کو جاری رکھے گی۔ لاڑکانہ کے بعد ٹرین بکرانی روڈ، موئن جو دڙو، باڈہ، سیہڑ اور راڈھن ریلوے اسٹیشنوں پر رکے گی۔ٹرین اپنے مقررہ روٹ پر بالی شاہ، رحمانی نگر، پیارو گوٹھ، پھلجی اور دادو سے ہوتی ہوئی بھان سیدآباد، سیہون شریف، لاکی شاہ صدر اور آمری تک سفر کرے گی۔ بعد ازاں کیڈٹ کالج پٹارو اور سندھ یونیورسٹی سے ہوتی ہوئی کوٹری جنکشن پہنچے گی۔ریلوے حکام کے مطابق موئن جو دڑو ٹرین کے روٹ پر مجموعی طور پر 23 مقررہ اسٹاپس شامل ہیں، جس کے باعث مختلف شہروں، قصبوں اور دیہی علاقوں کے شہریوں کو آمدورفت میں سہولت حاصل ہوگی۔موئن جو دڑو ٹرین کی بحالی سے سکھر، لاڑکانہ، دادو، جامشورو اور دیگر علاقوں کے مسافروں کو ایک اہم اور نسبتاً سستا سفری ذریعہ دوبارہ دستیاب ہوگیا ہے۔پاکستان ریلوے کے اس اقدام سے نہ صرف روزمرہ سفر کرنے والے شہریوں کو سہولت ملے گی بلکہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لیے دنیا کے قدیم ترین تہذیبی مراکز میں شمار ہونے والے تاریخی مقام موئن جو دڙو تک رسائی بھی مزید آسان ہونے کی توقع ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *