Banner
Daily Sahafat Quetta
September 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

عوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاری

کوئٹہ(خ ن)کمشنر کوئٹہ ڈویڑن ذیشان لاشاری کی زیرِ صدارت کوئٹہ گرین بس سروس میں عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات، ڈیجیٹلائزیشن، بزنس پلان، مانیٹرنگ اور دیگر امور کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نعمت اللہ ترین، ڈویڑنل ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کوئٹہ ڈویڑن ظہور احمد، محکمہ ٹرانسپورٹ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور دیگر کنسلٹنٹ فرم سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کمشنر کوئٹہ ڈویڑن کو کوئٹہ گرین بس سروس میں عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات، بزنس پلان، مانیٹرنگ اور دیگر معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔کمشنر ذیشان لاشاری نے ہدایت کی کہ کوئٹہ گرین بس سروس کے تمام معاملات کو مرحلہ وار ڈیجیٹلائز کیا جائے۔ انہوں نے ٹکٹنگ سسٹم کو اپ گریڈ کرتے ہوئے الیکٹرانک ٹکٹنگ مشینوں اور کارڈ سسٹم کے اجرا کے لیے اقدامات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ اس سلسلے میں کنسلٹنٹ کے ذریعے پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر جدید الیکٹرانک ٹکٹنگ مشینری اور کارڈ سسٹم متعارف کرایا جائے گا، جس کی کامیابی کے بعد اسے دیگر تمام بسوں میں بھی نافذ کیا جائے گا۔اجلاس میں بس اسٹاپس پر مسافروں کی سہولت کے لیے الیکٹرانک ڈسپلے اسکرینز اور بیٹھنے کے لیے کرسیاں فراہم کرنے کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔حکام نے اجلاس کو بتایا کہ گرین بس سروس کی مانیٹرنگ کرنے کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بھی بنایا جائے گا جبکہ شہریوں کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل ایپ کو بھی متحرک کیا جائے گا۔موجودہ روٹ کے علاوہ 22 فیڈر روٹس کے فزبیلٹی سروے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، جن کے لیے مجموعی طور پر 97 بسوں کی ضرورت ہوگی۔ ان روٹس پر سروس کے آغاز کے لیے بھی ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔کمشنر نے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ کوئٹہ گرین بس سروس کی تمام بسوں کی باقاعدگی سے انسپیکشن اور جانچ پڑتال کی جائے۔ بس اسٹاپس کی حالت، مسافروں کو درپیش مشکلات اور بسوں کی کنڈیشن کی مسلسل مانیٹرنگ کرتے ہوئے خامیوں کو دور کرنے کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے جائیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویڑن نے کہا کہ کوئٹہ گرین بس سروس حکومت بلوچستان کا ایک اہم عوامی منصوبہ ہے، جس کے ذریعے شہریوں کو کم کرایوں میں بہتر اور معیاری سفری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ عوام کی سہولت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے سروس کی بہتری اور معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *