Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیمریضوں کا تحفظ صحت کے موثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان میں امن و استحکام کےخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائےگا،سرفراز بگٹیملاوٹی دودھ کی فروخت و سپلائی کسی صورت برداشت نہیں، حبیب اللہ خانعرصہ دراز سے بند شادی ہال تعمیر و مرمت کے بعد عوام کیلئے کھول دیا گیاڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی کی پریس کانفرنس، گرفتار ملزمان میڈیا کے سامنے پیشصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں حکومت کی کمزور رِٹکفایت شعاری قومی وسائل کے تحفظ کی جانب حکومت کا اہم قدمTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیمریضوں کا تحفظ صحت کے موثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان میں امن و استحکام کےخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائےگا،سرفراز بگٹیملاوٹی دودھ کی فروخت و سپلائی کسی صورت برداشت نہیں، حبیب اللہ خانعرصہ دراز سے بند شادی ہال تعمیر و مرمت کے بعد عوام کیلئے کھول دیا گیاڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی کی پریس کانفرنس، گرفتار ملزمان میڈیا کے سامنے پیشصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں حکومت کی کمزور رِٹکفایت شعاری قومی وسائل کے تحفظ کی جانب حکومت کا اہم قدم

سینئر صحافی نصیر احمد پر مبینہ تشدد، کوئٹہ پریس کلب اور بی یو جے کی شدید مذمت

کوئٹہ پریس کلب اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے سینئر صحافی اور یو این اے کے بیورو چیف نصیر احمد پر مبینہ مسلح حملے اور تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پولیس سے ملزمان کے خلاف فوری قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔کوئٹہ پریس کلب اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے مشترکہ بیان کے مطابق باری کاکڑ نامی شخص، جو اپنے آپ کو سماجی رہنما ظاہر کرتا ہے، نے گزشتہ روز صحافی نصیر احمد سمیت دیگر افراد کو ایک گھریلو تنازع کے تصفیے کے لیے اپنے پاس بلایا تھا۔بیان کے مطابق نصیر احمد اپنے دیگر چار ساتھیوں کے ہمراہ معاملہ حل کرانے کے لیے وہاں پہنچے، تاہم مبینہ طور پر باری کاکڑ نے تصفیے کے لیے آنے والے افراد پر حملہ کردیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔بی یو جے اور کوئٹہ پریس کلب کے مطابق واقعے کے دوران صحافی نصیر احمد اور دیگر افراد کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔دونوں صحافتی تنظیموں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم اور دیگر ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، جبکہ صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *