Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسعکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسع

مسلم لیگ ن نے عوامی مسائل کے حل اور ملکی ترقی کےلئے عملی اقدامات کیے، سلیم کھوسہ

کوئٹہ (اے این این) صوبائی وزیر مواصلات میر سلیم کھوسہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ملک بھر میں عوامی مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے ترقیاتی کاموں کا اعتراف مخالفین بھی کر رہے ہیں، حکومت اپنی آئینی مدت پوری ہونے تک بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری کی خوشخبری دے گی۔یہ بات انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ میر سلیم کھوسہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنی سیاست کا محور بنایا ہے، حکومت کی جانب سے ملک اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایک وسیع و رقبے پر مشتمل صوبہ ہے جہاں عوام کو بنیادی ڈھانچے، سڑکوں، مواصلاتی نظام اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کی ضرورت ہے۔ صوبائی حکومت دستیاب وسائل کو عوامی مفاد کے منصوبوں پر خرچ کر رہی ہے اور ترقیاتی عمل کو مزید تیز کیا جا رہا ہے۔صوبائی وزیر مواصلات نے کہا کہ موجودہ حکومت بلوچستان کے تمام اضلاع کو ترقی کے عمل میں شامل کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، کسی بھی علاقے کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ سڑکوں اور مواصلاتی نظام کی بہتری سے نہ صرف عوام کو سفری سہولیات میسر آئیں گی بلکہ صوبے میں کاروباری سرگرمیوں اور معاشی ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔میر سلیم کھوسہ نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری ہیں۔ امن و امان کا قیام اور عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت کی جاری کوششوں کے نتیجے میں بلوچستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کا عمل مزید مضبوط ہوگا

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *