Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیمریضوں کا تحفظ صحت کے موثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان میں امن و استحکام کےخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائےگا،سرفراز بگٹیملاوٹی دودھ کی فروخت و سپلائی کسی صورت برداشت نہیں، حبیب اللہ خانعرصہ دراز سے بند شادی ہال تعمیر و مرمت کے بعد عوام کیلئے کھول دیا گیاڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی کی پریس کانفرنس، گرفتار ملزمان میڈیا کے سامنے پیشصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں حکومت کی کمزور رِٹکفایت شعاری قومی وسائل کے تحفظ کی جانب حکومت کا اہم قدمTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیمریضوں کا تحفظ صحت کے موثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان میں امن و استحکام کےخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائےگا،سرفراز بگٹیملاوٹی دودھ کی فروخت و سپلائی کسی صورت برداشت نہیں، حبیب اللہ خانعرصہ دراز سے بند شادی ہال تعمیر و مرمت کے بعد عوام کیلئے کھول دیا گیاڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی کی پریس کانفرنس، گرفتار ملزمان میڈیا کے سامنے پیشصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں حکومت کی کمزور رِٹکفایت شعاری قومی وسائل کے تحفظ کی جانب حکومت کا اہم قدم

صحت کے شعبے میں عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، بخت محمد کاکڑ

صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات، ادویات، تشخیصی ٹیسٹ اور دیگر ضروری اقدامات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو علاج معالجے کے لیے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے‘ےہ بات انہوں نے مختلف وفود سے بات چےت کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دور دراز اضلاع اور پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، بنیادی مراکز صحت سے لے کر ضلعی اور بڑے تدریسی ہسپتالوں تک طبی نظام کو مو¿ثر اور فعال بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف محکمہ صحت کا قیمتی اثاثہ ہیں، طبی عملے کو درپیش مسائل کے حل اور ہسپتالوں میں افرادی قوت کی ضروریات پوری کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حکومت کی کوشش ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے ہر مریض کو عزت، سہولت اور بہتر علاج کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ صحت کے شعبے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ہسپتالوں میں صفائی، ادویات کی دستیابی، طبی آلات کی فعالیت اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ اور ہسپتالوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے حکومت دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے، صحت مند معاشرہ ہی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے اور حکومت اس شعبے کی بہتری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے گی

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *