Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسعکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسع

ارچر روڈ پلازہ منصوبے کی تمام قانونی دستاویزات پیش کی جائیں، ذیشان لاشاری

کوئٹہ: کمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لاشاری کی زیرِ صدارت ارچر روڈ پر متروکہ اوقاف کی اراضی پر زیرِ تعمیر کمرشل پلازہ کے معاملے پر اجلاس منعقد ہوا، جس میں منصوبے سے متعلق قانونی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ بشیر احمد بڑیچ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد درانی، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کوئٹہ ڈویژن سید کلیم اللہ، سکھ برادری کے نمائندوں اور متروکہ اوقاف کے افسران نے شرکت کی۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن حکام نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ متعلقہ مالک کی جانب سے این او سی اور منظور شدہ نقشے کے بغیر ڈبل بیسمنٹ پر تعمیراتی کام شروع کیا گیا تھا، جس پر قانونی تقاضے پورے نہ ہونے کے باعث تعمیراتی کام فوری طور پر رکوا دیا گیا۔

حکام کے مطابق ارچر روڈ کو کلیئر رکھنے کے لیے پروٹیکشن وال بھی تعمیر کی گئی ہے۔ اجلاس میں کنسلٹنٹ اور متعلقہ کمپنی کی جانب سے میٹروپولیٹن کارپوریشن سے نقشہ منظور اور این او سی حاصل نہ کرنے کا معاملہ بھی زیرِ بحث آیا۔

متروکہ اوقاف حکام نے بتایا کہ مذکورہ اراضی ٹرسٹ کی ملکیت ہے اور ماضی میں اسے اسکول کے لیے کرائے پر دیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق ارچر روڈ کی اس اراضی پر کوئی گوردوارہ موجود نہیں تھا۔ اراضی کو کمرشل پلازہ کے لیے استعمال میں لانے سے قبل قانونی کارروائی اور ٹینڈرنگ مکمل کی گئی جبکہ پلازہ کی تعمیر کے لیے باقاعدہ ٹینڈر بھی جاری کیا گیا۔

متروکہ اوقاف حکام کے مطابق متعلقہ کنٹریکٹر کے خلاف ٹینڈر کی شرائط کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔

اجلاس کے دوران سکھ برادری کے نمائندوں نے پلازہ کی تعمیر کے حوالے سے اپنے تحفظات کمشنر کے سامنے پیش کیے۔ ان کا مؤقف تھا کہ منصوبے کے حوالے سے برادری کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور ان کے تحفظات تاحال برقرار ہیں۔

کمشنر ذیشان لاشاری نے متروکہ اوقاف حکام کو پلازہ منصوبے سے متعلق تمام قانونی دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ٹینڈر، کنسلٹنٹ کے ساتھ معاہدے اور منصوبے کے آئندہ لائحہ عمل کی مکمل رپورٹ طلب کرلی۔

کمشنر نے ہدایت کی کہ سکھ برادری کے تحفظات کو باہمی مشاورت سے دور کیا جائے اور تمام متعلقہ ادارے اپنے قانونی دائرہ کار کے مطابق کارروائی یقینی بنائیں۔ اجلاس میں ارچر روڈ پلازہ منصوبے کے قانونی، انتظامی اور تعمیراتی امور کا مکمل جائزہ آئندہ اجلاس میں لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *