Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسعکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسع

افغان مہاجرین کی واپسی میں اداروں کے درمیان رابطہ کاری بہتر بنائی جائے،کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ: کمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لاشاری کی زیرِ صدارت افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد درانی، پولیس، ایف آئی اے، اسپیشل برانچ، محکمہ داخلہ اور اقوام متحدہ کے متعلقہ ادارے کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل، انتظامی اقدامات، اب تک ہونے والی پیش رفت اور درپیش مشکلات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے بھر سے اب تک تقریباً 8 لاکھ افغان مہاجرین واپس افغانستان جا چکے ہیں۔

بریفنگ کے مطابق کوئٹہ شہر سے 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد افغان مہاجرین رضاکارانہ واپسی یا انتظامی کارروائیوں کے نتیجے میں افغانستان جا چکے ہیں، جبکہ اس وقت شہر میں تقریباً 23 ہزار افغان مہاجرین موجود ہیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ باقی افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ایف آئی اے کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔ کمشنر ذیشان لاشاری نے واپسی کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں پاکستان سے واپس افغانستان جانے کے بعد دوبارہ ملک میں داخل ہونے والے افغان مہاجرین کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ سے ضروری ہدایات لینے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ دوبارہ آمد کی صورت میں قانون اور حکومتی پالیسی کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

کمشنر ذیشان لاشاری نے متعلقہ اداروں کو حکومتی احکامات اور پالیسی کے مطابق کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *