Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسعکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسع

معروف پاکستانی کاروباری شخصیت عبد الرسول بھٹی پی ایف یو جے ملائشیا چیپٹر کے چیئرمین منتخب


کوالالمپور (نمائندہ خصوصی): پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) ملائشیا چیپٹر کے ایک اہم تنظیمی اجلاس میں ملائشیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی معروف کاروباری، سماجی اور ہر دلعزیز شخصیت، منہاج القرآن ایشین کونسل کے صدر اور منہاج القرآن ملائشیا کے سرپرست عبد الرسول بھٹی کو پی ایف یو جے ملائشیا چیپٹر کا چیئرمین متفقہ طور پر منتخب کرلیا گیا۔

اجلاس میں پی ایف یو جے ملائشیا چیپٹر کی تنظیمی امور، آئندہ پروگرامز اور مختلف تقریبات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکائے اجلاس نے تنظیم کو مزید فعال، منظم اور مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملائشیا میں پاکستانی صحافی برادری اور پاکستانی کمیونٹی کے درمیان روابط کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اجتماعی سطح پر مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

عبد الرسول بھٹی کی بطور چیئرمین تقرری کو تنظیمی حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔ ان کی وسیع کاروباری، سماجی اور کمیونٹی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ملائشیا میں پاکستانی کمیونٹی کے مختلف طبقات سے ان کے دیرینہ روابط کو مدنظر رکھتے ہوئے امید ظاہر کی گئی کہ ان کی شمولیت سے پی ایف یو جے ملائشیا چیپٹر کی سرگرمیوں کو مزید وسعت ملے گی۔

پی ایف یو جے ملائشیا چیپٹر کی قیادت اور عہدیداران نے عبد الرسول بھٹی کو چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تجربہ کار شخصیت، وسیع روابط، سماجی خدمات اور مثبت سوچ تنظیم کے لیے قیمتی اثاثہ ثابت ہوگی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ عبد الرسول بھٹی اپنی صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے صحافی برادری، پاکستانی کاروباری طبقے اور کمیونٹی کے مختلف حلقوں کے درمیان باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

عہدیداران نے کہا کہ پی ایف یو جے ملائشیا چیپٹر صحافی برادری کے مسائل اور پاکستانی کمیونٹی سے متعلق اہم معاملات کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مثبت صحافتی اور سماجی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔ اس سلسلے میں مختلف طبقات کے درمیان باہمی تعاون اور رابطوں کو مزید فروغ دینے کے لیے آئندہ بھی پروگرامز اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس موقع پر نومنتخب چیئرمین عبد الرسول بھٹی نے ذمہ داری سونپے جانے پر پی ایف یو جے ملائشیا چیپٹر کی قیادت اور تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے وہ اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داری کو خلوص، تعاون اور باہمی مشاورت کے ساتھ ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔

عبد الرسول بھٹی نے مزید کہا کہ صحافی برادری اور پاکستانی کمیونٹی کے درمیان مضبوط اور مثبت روابط وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ وہ اس مقصد کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں اور روابط کو بروئے کار لاتے ہوئے پی ایف یو جے ملائشیا چیپٹر کی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پی ایف یو جے کی قیادت، عہدیداران اور اراکین کے باہمی تعاون سے تنظیم کو مزید فعال بنایا جائے گا اور ملائشیا میں پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

اجلاس کے اختتام پر پی ایف یو جے ملائشیا چیپٹر کے عہدیداران اور اراکین نے نومنتخب چیئرمین عبد الرسول بھٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت اور رہنمائی میں تنظیم مستقبل میں مزید مؤثر اور مثبت کردار ادا کرے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *