Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ہرنائی میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، دو معصوم بچے جاں بحقکسٹم چیک پوسٹوں پر آٹے اور گندم کی گاڑیوں کو روکنا اور بھاری رشوت وصول کرنا بدترین کرپشن ہے ، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹیکوئٹہ میں کمسن علی شاہ کے قتل کیس کا معمہ حل ہوگیافیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیمقمر سلطانہ کا لورالائی کے گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہہرنائی میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، دو معصوم بچے جاں بحقکسٹم چیک پوسٹوں پر آٹے اور گندم کی گاڑیوں کو روکنا اور بھاری رشوت وصول کرنا بدترین کرپشن ہے ، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹیکوئٹہ میں کمسن علی شاہ کے قتل کیس کا معمہ حل ہوگیافیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیمقمر سلطانہ کا لورالائی کے گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ

جمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالی

گنداخہ:(نامہ نگار فرید احمد) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و صوبائی وزیر لائیو اسٹاک بلوچستان سردارزادہ فیصل خان جمالی نے عالمی یومِ جمہوریت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ جمہوریت کسی بھی معاشرے کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کی بنیاد ہے، جبکہ مضبوط جمہوری نظام صرف انتخابات کے انعقاد تک محدود نہیں بلکہ عوام کی مؤثر شمولیت، آئین و قانون کی بالادستی، شفافیت، جوابدہی اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام کی اصل روح یہ ہے کہ ریاستی فیصلوں میں عوامی مفاد کو اولین ترجیح حاصل ہو اور ہر شہری کو بلاامتیاز اپنی آواز منتخب نمائندوں اور متعلقہ اداروں تک پہنچانے کا مؤثر حق حاصل ہو۔ عوام کی رائے کا احترام اور ان کے مسائل کا حل ہی جمہوری نظام پر اعتماد کو مزید مستحکم کرتا ہےسردارزادہ فیصل خان جمالی نے کہا کہ آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، آزادانہ رائے، مساوات، انصاف اور انسانی حقوق کا تحفظ جمہوریت کے بنیادی ستون ہیں۔ جب جمہوری ادارے مضبوط ہوں، حکومتی معاملات میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو فیصلہ سازی کے عمل میں مؤثر طور پر شریک کیا جائے تو ملک میں سیاسی استحکام کے ساتھ ساتھ معاشی و سماجی ترقی کی راہیں بھی ہموار ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوری اقدار، آئین کی بالادستی، عوامی حقوق اور پارلیمانی نظام کے استحکام پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ پارٹی کی سیاست کا بنیادی مقصد عوام کو بااختیار بنانا، ان کے مسائل کو اجاگر کرنا اور جمہوری اداروں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔انہوں نے عالمی یومِ جمہوریت کے موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ جمہوری اقدار کے فروغ، عوامی حقوق کے تحفظ اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے اجتماعی کوششیں جاری رہنی چاہئیں تاکہ ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیا جا سکے جہاں ہر شہری کو مساوی حقوق، انصاف اور اپنی آواز بلند کرنے کا مکمل موقع میسر ہو۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *