Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
افغان میڈیکل طلبہ سے متعلق آئینی درخواست مستردکردیا،بلوچستان ہائیکورٹکوئٹہ ڈویژن میں امن و امان، سکیورٹی اور انسدادِ منشیات اقدامات کا جائزہلاک ڈاؤن اور حکومتی پالیسیوں نے معیشت کو تباہی کی طرف دھکیل دیا، مولانا عبدالقادر لونیسانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جاسکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافاتعمران خان کی شفا اسپتال منتقلی کا معاملہ، وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ سے ریکارڈ منگوالیامرحومین اور شہدائے وطن کیلئے ملک بھر میں قرآن خوانی ہوگی، آغا سید حسین مقدسیسماجی کمیٹیاں عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گی، مولانا عبدالرحمن رفیقوزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کیساتھ ہتک آمیز رویہ قابل مذمت ہے، سید صادق آغاپیپلز پارٹی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے پر گامزن ہے، سردار عبید گورگیجملک بدترین بحرانوں کا شکار ہے، پروفیسر حلیم صادقافغان میڈیکل طلبہ سے متعلق آئینی درخواست مستردکردیا،بلوچستان ہائیکورٹکوئٹہ ڈویژن میں امن و امان، سکیورٹی اور انسدادِ منشیات اقدامات کا جائزہلاک ڈاؤن اور حکومتی پالیسیوں نے معیشت کو تباہی کی طرف دھکیل دیا، مولانا عبدالقادر لونیسانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جاسکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافاتعمران خان کی شفا اسپتال منتقلی کا معاملہ، وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ سے ریکارڈ منگوالیامرحومین اور شہدائے وطن کیلئے ملک بھر میں قرآن خوانی ہوگی، آغا سید حسین مقدسیسماجی کمیٹیاں عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گی، مولانا عبدالرحمن رفیقوزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کیساتھ ہتک آمیز رویہ قابل مذمت ہے، سید صادق آغاپیپلز پارٹی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے پر گامزن ہے، سردار عبید گورگیجملک بدترین بحرانوں کا شکار ہے، پروفیسر حلیم صادق

افغان میڈیکل طلبہ سے متعلق آئینی درخواست مستردکردیا،بلوچستان ہائیکورٹ

بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس محمد عامر نواز رانا اور جسٹس عبدالقیم لہڑی پر مشتمل بنچ نے پاکستان میں افغان شہریوں کی میڈیکل و ڈینٹل تعلیم اور پوسٹ گریجویٹ تربیت جاری رکھنے سے متعلق آئینی درخواست نمبر 1334 آف 2026 خارج کردی ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ غیر ملکی شہری پاکستان میں قیام، تعلیم یا تربیت جاری رکھنے کا ایسا ناقابلِ تنسیخ حق نہیں رکھتے جو ریاستی پالیسی کے خلاف ہو۔ عدالت نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے افغان شہریوں کے میڈیکل اداروں میں داخلے، منتقلی اور سہولت کاری سے متعلق جاری ہدایات میں مداخلت سے بھی انکار کردیا۔عدالت نے قرار دیا کہ امیگریشن، غیر ملکی شہریوں کی واپسی، قیام اور قومی سلامتی سے متعلق معاملات بنیادی طور پر انتظامیہ کے دائر اختیار میں آتے ہیں، لہذا ایسے معاملات میں عدالتی مداخلت محدود دائرے میں ہی ہوسکتی ہے۔فیصلے میں بلوچستان ہائیکورٹ نے واضح کیا کہ افغان شہریوں سمیت تمام غیر ملکیوں کے ساتھ انسانی وقار، انصاف اور قانون کے مطابق سلوک کیا جانا لازم ہے، تاہم یہ تحفظات پاکستان میں قیام یا تعلیم و تربیت جاری رکھنے کا غیر محدود یا مستقل حق پیدا نہیں کرتے۔عدالت نے آئینی درخواست کو ابتدائی مرحلے ہی میں خارج کرتے ہوئے متاثرہ افراد کو اپنی شکایات کے ازالے کے لیے افغانستان کے سفارت خانے سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *