Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
افغان میڈیکل طلبہ سے متعلق آئینی درخواست مستردکردیا،بلوچستان ہائیکورٹکوئٹہ ڈویژن میں امن و امان، سکیورٹی اور انسدادِ منشیات اقدامات کا جائزہلاک ڈاؤن اور حکومتی پالیسیوں نے معیشت کو تباہی کی طرف دھکیل دیا، مولانا عبدالقادر لونیسانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جاسکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافاتعمران خان کی شفا اسپتال منتقلی کا معاملہ، وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ سے ریکارڈ منگوالیامرحومین اور شہدائے وطن کیلئے ملک بھر میں قرآن خوانی ہوگی، آغا سید حسین مقدسیسماجی کمیٹیاں عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گی، مولانا عبدالرحمن رفیقوزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کیساتھ ہتک آمیز رویہ قابل مذمت ہے، سید صادق آغاپیپلز پارٹی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے پر گامزن ہے، سردار عبید گورگیجملک بدترین بحرانوں کا شکار ہے، پروفیسر حلیم صادقافغان میڈیکل طلبہ سے متعلق آئینی درخواست مستردکردیا،بلوچستان ہائیکورٹکوئٹہ ڈویژن میں امن و امان، سکیورٹی اور انسدادِ منشیات اقدامات کا جائزہلاک ڈاؤن اور حکومتی پالیسیوں نے معیشت کو تباہی کی طرف دھکیل دیا، مولانا عبدالقادر لونیسانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جاسکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافاتعمران خان کی شفا اسپتال منتقلی کا معاملہ، وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ سے ریکارڈ منگوالیامرحومین اور شہدائے وطن کیلئے ملک بھر میں قرآن خوانی ہوگی، آغا سید حسین مقدسیسماجی کمیٹیاں عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گی، مولانا عبدالرحمن رفیقوزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کیساتھ ہتک آمیز رویہ قابل مذمت ہے، سید صادق آغاپیپلز پارٹی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے پر گامزن ہے، سردار عبید گورگیجملک بدترین بحرانوں کا شکار ہے، پروفیسر حلیم صادق

سماجی کمیٹیاں عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گی، مولانا عبدالرحمن رفیق

جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق، جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حاجی بشیر احمد کاکڑ، حافظ شبیر احمد مدنی، حاجی رحمت اللہ کاکڑ، سید حاجی عبدالواحد آغا، حافظ مسعود احمد، حاجی محمد قاسم خلجی، حاجی ولی محمد بڑیچ، صفی اللہ مینگل اور شاہ زاہد مشوانی نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی سماجی کمیٹیاں عوامی خدمت اور کارکنوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گی اور اس سلسلے میں کارکنوں کو مایوس نہیں کیا جائے گا۔ سماجی کمیٹیاں عوامی و انتظامی مسائل کو متعلقہ حکام اور اداروں تک مؤثر انداز میں پہنچانے کے ساتھ ان کے حل کے لیے بھرپور اور مسلسل جدوجہد کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ بلاامتیاز خدمتِ انسانیت کے جذبے کے تحت عوام کے مسائل کے حل اور ان کی مشکلات کے ازالے کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ عوام اور کارکنوں کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماتحت یونٹوں کے حالیہ تنظیمی دوروں کے مثبت اور دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔ دوروں کے دوران یونٹوں اور کارکنوں سے حاصل ہونے والی آراء و تجاویز کی روشنی میں تنظیمی فعالیت کو مزید مؤثر بنانے کے لیے جامع لائحۂ عمل مرتب کیا جائے گا۔ 8 اکتوبر بروز جمعرات منعقد ہونے والا ضلعی مجلسِ عمومی کا اجلاس تنظیمی اعتبار سے نہایت اہمیت کا حامل ہے جس میں حالیہ تنظیمی دوروں کا جائزہ لینے یونٹوں کی کارکردگی پر غور کرنے اور آئندہ کے لیے مؤثر حکمتِ عملی طے کرنے کے ساتھ جماعتی فعالیت کو مزید منظم بنانے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *