Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کیساتھ ہتک آمیز رویہ قابل مذمت ہے، سید صادق آغاپیپلز پارٹی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے پر گامزن ہے، سردار عبید گورگیجملک بدترین بحرانوں کا شکار ہے، پروفیسر حلیم صادقبابُ المندب کا نیا چیلنج، کیا جبوتی بحیرہ احمر کا نیا محاذ بنے گا؟کمیل حیدر شاہ کی اسد علی شاہ سے اہم ملاقاتسنہری یادیں اور فنِ شاہد، لیجنڈری فلم اسٹار سے یادگار نشستترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں ہوگی، حسیب شجاعکولمبیا میں 5.2 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراسایندھن کی بچت کے لیے اسکول دو روز بند رکھنے کا فیصلہموٹر سائیکل سواروں کے لیے خوشخبری! 100 روپے سستے پیٹرول کے لیے بڑی شرط ختموزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کیساتھ ہتک آمیز رویہ قابل مذمت ہے، سید صادق آغاپیپلز پارٹی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے پر گامزن ہے، سردار عبید گورگیجملک بدترین بحرانوں کا شکار ہے، پروفیسر حلیم صادقبابُ المندب کا نیا چیلنج، کیا جبوتی بحیرہ احمر کا نیا محاذ بنے گا؟کمیل حیدر شاہ کی اسد علی شاہ سے اہم ملاقاتسنہری یادیں اور فنِ شاہد، لیجنڈری فلم اسٹار سے یادگار نشستترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں ہوگی، حسیب شجاعکولمبیا میں 5.2 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراسایندھن کی بچت کے لیے اسکول دو روز بند رکھنے کا فیصلہموٹر سائیکل سواروں کے لیے خوشخبری! 100 روپے سستے پیٹرول کے لیے بڑی شرط ختم

ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں ہوگی، حسیب شجاع

لورالائی(میاں محمدعامربشیر آرائیں) ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن ریٹائرڈ محمد حسیب شجاع نے بی ایس ڈی آئی فیز ٹو کے تحت زیرِ تعمیر ڈیجیٹل لائبریری اور خواتین کے جم کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری تعمیراتی کام، منصوبے کی پیش رفت، دستیاب افرادی قوت اور تعمیراتی معیار کا موقع پر جائزہ لیا۔دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے زیرِ تعمیر عمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام سے منصوبے کے مختلف مراحل اور اب تک ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ لی۔ معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ عمارت کے اندرونی پلستر کا کام مکمل کیا جا چکا ہے، جبکہ منصوبے کے اطراف چار دیواری کی تعمیر بھی مکمل ہو چکی ہے۔ عمارت کے دروازوں کے فریم نصب کیے جا چکے ہیں جبکہ دیگر تعمیراتی اور تکمیلی کام مختلف مراحل میں جاری ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے موقع پر موجود افرادی قوت کا بھی مشاہدہ کیا۔ انہوں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ مزدوروں کی تعداد ضرورت کے مطابق نہ ہونے کی وجہ سے تعمیراتی کام کی رفتار سست ہے، جس کے باعث منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد حسیب شجاع نے متعلقہ افسران اور ٹھیکیدار کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کام کی رفتار فوری طور پر تیز کی جائے اور اس مقصد کے لیے اضافی مزدور تعینات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو غیر ضروری تاخیر کا شکار نہیں ہونے دیا جائے گا اور منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل لائبریری جدید تعلیمی تقاضوں کے مطابق طلبہ اور شہریوں کو مطالعہ، تحقیق اور معلومات تک بہتر رسائی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی، جبکہ خواتین کے لیے زیرِ تعمیر جم صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے ایک اہم سہولت ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے عوامی فلاحی منصوبے ضلع کے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں اور خواتین کے لیے مثبت اور تعمیری ماحول پیدا کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کے دوران مقررہ فنی معیار اور منظور شدہ نقشے و ڈیزائن کے مطابق کام کو یقینی بنایا جائے۔ تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور ہر مرحلے پر تعمیراتی معیار کی باقاعدگی سے جانچ کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کی رفتار بڑھانے کے ساتھ ساتھ کام کے معیار کو برقرار رکھنا بھی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ صرف جلد تکمیل کافی نہیں بلکہ منصوبہ پائیدار، معیاری اور عوامی ضروریات کے مطابق ہونا چاہیے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبے کی روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے اور کام میں پیش آنے والی رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بی ایس ڈی آئی فیز ٹو کے تحت جاری عوامی مفاد کے منصوبوں کی نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے گا تاکہ ترقیاتی کام مقررہ معیار اور مدت کے مطابق مکمل ہوں اور عوام کو ان کے ثمرات جلد از جلد حاصل ہو سکیں۔
انہوں نے متعلقہ افسران اور ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ اضافی افرادی قوت کی فوری تعیناتی، تعمیراتی کام میں تیزی اور معیار کی مسلسل نگرانی کے ذریعے منصوبے کو بروقت مکمل کیا جائے، تاکہ ڈیجیٹل لائبریری اور خواتین جم کی سہولیات جلد شہریوں کے لیے فعال بنائی جا سکیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *