Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کولمبیا میں 5.2 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراسایندھن کی بچت کے لیے اسکول دو روز بند رکھنے کا فیصلہموٹر سائیکل سواروں کے لیے خوشخبری! 100 روپے سستے پیٹرول کے لیے بڑی شرط ختماقلیتوں کے نام پر شراب کے پرمٹ جاری کرنے کے خلاف مسیحی برادری کا شدید احتجاجسریاب روڈ پر واقع MCB بینک کودن دہاڑے نامعلوم مسلح افراد نے لوٹ لیااختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپاکولمبیا میں 5.2 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراسایندھن کی بچت کے لیے اسکول دو روز بند رکھنے کا فیصلہموٹر سائیکل سواروں کے لیے خوشخبری! 100 روپے سستے پیٹرول کے لیے بڑی شرط ختماقلیتوں کے نام پر شراب کے پرمٹ جاری کرنے کے خلاف مسیحی برادری کا شدید احتجاجسریاب روڈ پر واقع MCB بینک کودن دہاڑے نامعلوم مسلح افراد نے لوٹ لیااختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپا

اقلیتوں کے نام پر شراب کے پرمٹ جاری کرنے کے خلاف مسیحی برادری کا شدید احتجاج

بائبل مقدس شراب نوشی سے منع کرتی ہے، مسیحیوں کے نام پر پرمٹوں کا اجرا بند کیا جائے: ہنگامی اجلاس

شراب پرمٹ کے مسئلے کے حل کے لیے کمیٹی قائم، حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ

لاہور (سپیشل رپورٹر) پاکستان میں مسیحی برادری سمیت دیگر اقلیتوں، خصوصاً ہندو، سکھ اور پارسی برادری کے ناموں پر شراب کے پرمٹ جاری کیے جانے کے خلاف گزشتہ رات یہاں مسیحی رہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں اس عمل پر شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے نام پر شراب کے پرمٹ جاری کیے جانے سے یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ ان مذاہب میں شراب نوشی جائز ہے، حالانکہ مسیحی رہنماؤں کے مطابق بائبل مقدس میں نشہ آور اشیاء اور شراب نوشی سے اجتناب کی متعدد تعلیمات موجود ہیں۔ مقررین نے کہا کہ مسیحی برادری کے مذہبی تشخص کو مدنظر رکھتے ہوئے اس معاملے کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جانا چاہیے۔ اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ کسی بھی مذہب یا برادری کے نام کو ایسے معاملات سے منسلک کرنا، جو ان کے مذہبی عقائد سے مطابقت نہ رکھتے ہوں، مناسب نہیں۔ شرکاء نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اقلیتوں کے نام پر شراب کے پرمٹ جاری کرنے کے موجودہ طریقۂ کار پر نظرثانی کی جائے اور متعلقہ مذہبی برادریوں سے مشاورت کے بعد ایک متفقہ اور قابلِ قبول حل نکالا جائے۔
اجلاس میں اس مسئلے کے حل اور حکومت سے رابطوں کے لیے ایک خصوصی کمیٹی بھی قائم کی گئی. اجلاس میں متفقہ رائے سے چیئرمین جارج صادق سوترہ، سینئر وائس چیئرمین بشپ ڈاکٹر ایم ایم وقاص
وائس چیئرمین سروَر کھوکھر، جنرل سیکرٹری پاسٹر پطرس عنایت
اور فنانس سیکرٹری لالہ رابن اتھوال کو مقرر کیا گیا جو متعلقہ حکومتی اداروں، اقلیتی نمائندوں اور مذہبی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ شرکاء نے امید ظاہر کی کہ حکومت اس حساس معاملے پر فوری توجہ دے گی اور اقلیتوں کے مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہوئے مناسب اقدامات کرے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *