Banner
Daily Sahafat Quetta
November 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
رند قبائل نے ہمیشہ امن و ترقی کے دشمنوں کا مقابلہ کیا، سردار یار محمد رندمنشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، حاجی محمد خان لہڑیمدارس کی رجسٹریشن کا بل فوری بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے،مولانا عبدالواسعبلوچستان کے 31 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 2 نومبر سے شروع ہوگی، انعام الحقاصغر خان اچکزئی کو قید کیا جاسکتا ہے، ان کی سوچ کو نہیں، اے این پیچمن میں باکسنگ کلب کی مسماری اور نوجوانوں کے حقوق پر کھلا حملہراولپنڈی این سی سی آئی اے کی کارروائی، شہری سے فراڈ کے ذریعے ہتھیائی گئی 59 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمدمیرپورخاص میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کی جائے، خلیل اللہ خانکلب کے آئین، اتحاد اور نظم و ضبط پر عمل ضروری ہے، نثار محمد مراد بھٹواسامہ بہانہ، افغانستان نشانہ اور ایک امریکن کی گواہیرند قبائل نے ہمیشہ امن و ترقی کے دشمنوں کا مقابلہ کیا، سردار یار محمد رندمنشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، حاجی محمد خان لہڑیمدارس کی رجسٹریشن کا بل فوری بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے،مولانا عبدالواسعبلوچستان کے 31 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 2 نومبر سے شروع ہوگی، انعام الحقاصغر خان اچکزئی کو قید کیا جاسکتا ہے، ان کی سوچ کو نہیں، اے این پیچمن میں باکسنگ کلب کی مسماری اور نوجوانوں کے حقوق پر کھلا حملہراولپنڈی این سی سی آئی اے کی کارروائی، شہری سے فراڈ کے ذریعے ہتھیائی گئی 59 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمدمیرپورخاص میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کی جائے، خلیل اللہ خانکلب کے آئین، اتحاد اور نظم و ضبط پر عمل ضروری ہے، نثار محمد مراد بھٹواسامہ بہانہ، افغانستان نشانہ اور ایک امریکن کی گواہی

قلات میں مسلح افراد نے شاہراہ بند کرکے چار ڈرائیور اغوا کرلیے

کوئٹہ (بلوچستان ٹی وی) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مسلح افراد کی مبینہ کارروائیوں کے دوران 16 سالہ طالبہ سمیت متعدد افراد کے اغوا اور ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ضلع خضدار کے علاقے کھٹان میں قائم گرلز ہائی اسکول سے 16 سالہ سدرہ ولد اللہ بخش کو نامعلوم مسلح افراد مبینہ طور پر اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

دوسری جانب ضلع قلات کے علاقے خیسندون کراس کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو بند کرکے دو ڈمپر اور دو زمیاد گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا۔ اس دوران چاروں گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو بھی اپنے ساتھ لے جانے کی اطلاع ہے۔

ادھر تربت کے علاقے ناصرآباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے رحیم نامی شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔ ایک اور واقعے میں کلاتک کے علاقے سے باجوڑ کے رہائشی دل رحیم کو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے اسلحے کے زور پر مبینہ طور پر اغوا کیے جانے کی اطلاع ملی ہے۔

مختلف واقعات کے حوالے سے پولیس اور متعلقہ حکام کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *