Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچاسلام آباد: پیٹرولیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے حکومت کا ‘پیٹرولیم سمارٹ لاک ڈاؤن’ کا امکانمہنگائی نے عوام کی معاشی سانسیں روک دی ہیں، مولانا قاری مہراللہکیو ڈی اے نے دو پبلک پارکس کی شفاف مسابقتی بولی اور ناکارہ مشینری کی نیلامی مکمل کرلیجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچاسلام آباد: پیٹرولیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے حکومت کا ‘پیٹرولیم سمارٹ لاک ڈاؤن’ کا امکانمہنگائی نے عوام کی معاشی سانسیں روک دی ہیں، مولانا قاری مہراللہکیو ڈی اے نے دو پبلک پارکس کی شفاف مسابقتی بولی اور ناکارہ مشینری کی نیلامی مکمل کرلی

مستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدی

وزیرِ منصوبہ بندی و ترقیات بلوچستان میر ظہور بلیدی نے مستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہےاپنے بیان میں میر ظہور بلیدی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کے ذریعے اپنی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جس پر سیکیورٹی ادارے خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ریاست کے پختہ عزم کی عکاس ہے۔ ملک دشمن عناصر کو بلوچستان کے امن کو سبوتاڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔میر ظہور بلیدی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی اداروں کی جدوجہد اور قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ بلوچستان کے عوام کے تحفظ اور صوبے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امن دشمن عناصر کے خلاف ریاست کی زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی اور دہشت گردی کے مکمل سدباب تک کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔وزیرِ منصوبہ بندی و ترقیات بلوچستان نے مزید کہا کہ بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کے سفر میں رکاوٹ بننے والی قوتوں کو ناکام بنایا جائے گا، جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قومی یکجہتی اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *