Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سوراب میں مسلح افراد کی ناکہ بندی، بس اور مزدا ڈرائیور سمیت لے گئےوزیراعظم ریلیف اسکیم، سستے پیٹرول کیلئے ڈیجیٹل نظام فعالمستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی؛ کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاکوندر: قومی شاہراہ پر خوفناک حادثہ، 2 ڈرائیور جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمیمستونگ: خاتون پر تیزاب گردی کا الزام بے بنیاد ہے، سسرالی خاندان کا مؤقفدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاسوراب میں مسلح افراد کی ناکہ بندی، بس اور مزدا ڈرائیور سمیت لے گئےوزیراعظم ریلیف اسکیم، سستے پیٹرول کیلئے ڈیجیٹل نظام فعالمستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی؛ کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاکوندر: قومی شاہراہ پر خوفناک حادثہ، 2 ڈرائیور جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمیمستونگ: خاتون پر تیزاب گردی کا الزام بے بنیاد ہے، سسرالی خاندان کا مؤقفدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیا

وندر: قومی شاہراہ پر خوفناک حادثہ، 2 ڈرائیور جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی


وندر کے علاقے کھرکھیرا کسٹم چیک پوسٹ کے قریب قومی شاہراہ پر ایل پی جی گیس بوزر اور مسافر کوچ کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت تقریباً 15 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثہ وندر سے جانے والے ایل پی جی گیس بوزر اور کوئٹہ سے کراچی آنے والی المحمود کوچ کے درمیان پیش آیا۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ دونوں ڈرائیور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بوزر ڈرائیور کی شناخت محمد طارق کے نام سے ہوئی ہے، جو نوشکی کا رہائشی بتایا جاتا ہے، جبکہ المحمود کوچ کا ڈرائیور دولت خان بھی حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی وندر پولیس، موٹروے پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا، جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

حادثے کے باعث کھرکھیرا کے مقام پر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ پولیس نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *