Banner
Daily Sahafat Quetta
September 12, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
13ستمبر ، صوبے بھر کے صحافیوں کا اجتماع کا دنسابق سینیٹر نصیب اللہ بازئی طویل علالت کے بعد اسلام آباد میں انتقال کرگئےTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1329/11-9-2026بلوچستان پولیس کی خصوصی مہم ،44اشتہاریوں سمیت سینکڑوں ملزمان گرفتارکوئٹہ ، پیشہ ورانہ گداگری کے خاتمے کیلئے کارروائیاں تیز، 5 خواتین سمیت 9 بھکاری گرفتارجدید ای کامرس و آئی ٹی لیب کی تعمیر کا منصوبہ جلد مکمل کیا جائے ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں امن کے قیام کےلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ،کورکمانڈر کوئٹہحاجی محمد اکبر اچکزئی ایک عہدساز شخصیتکوئٹہ کے عوامی مسائل کے حل کیلئے سماجی کمیٹیاں متحرک رہیں گی، عبدالرحمن رفیقشعبہ اطلاعات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ناگزیر ہے، عبد الغنی شہزاد13ستمبر ، صوبے بھر کے صحافیوں کا اجتماع کا دنسابق سینیٹر نصیب اللہ بازئی طویل علالت کے بعد اسلام آباد میں انتقال کرگئےTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1329/11-9-2026بلوچستان پولیس کی خصوصی مہم ،44اشتہاریوں سمیت سینکڑوں ملزمان گرفتارکوئٹہ ، پیشہ ورانہ گداگری کے خاتمے کیلئے کارروائیاں تیز، 5 خواتین سمیت 9 بھکاری گرفتارجدید ای کامرس و آئی ٹی لیب کی تعمیر کا منصوبہ جلد مکمل کیا جائے ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں امن کے قیام کےلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ،کورکمانڈر کوئٹہحاجی محمد اکبر اچکزئی ایک عہدساز شخصیتکوئٹہ کے عوامی مسائل کے حل کیلئے سماجی کمیٹیاں متحرک رہیں گی، عبدالرحمن رفیقشعبہ اطلاعات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ناگزیر ہے، عبد الغنی شہزاد

عوامی خدمت اور اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے،سردارزادہ فیصل خان جمالی

گنداخہ:( نامہ نگار فریداحمد ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی نے کہا ہے کہ عوامی خدمت، اجتماعی ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، عوامی نمائندگی کا حقیقی مقصد عوام کے مسائل کا حل اور علاقے کی پائیدار ترقی کو یقینی بنانا ہے۔ صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہےخبر رساں ادارے یو این اے کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے سردارزادہ فیصل خان جمالی نے کہا کہ حلقہ انتخاب میں انفرادی مفادات کے بجائے اجتماعی نوعیت کے منصوبوں کو ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام ان منصوبوں سے مستفید ہو سکیں۔ سڑکوں، تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کا حل ترقیاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے،انہوں نے کہا کہ عوام نے اعتماد کرکے جو ذمہ داری سونپی ہے اسے پوری دیانت داری اور خلوص نیت سے نبھانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے،عوامی مسائل سے براہِ راست آگاہی حاصل کرکے ان کے حل کیلئے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں، جبکہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور نئے اجتماعی منصوبوں کے آغاز کیلئے بھی اقدامات جاری ہیں۔صوبائی وزیر لائیو اسٹاک نے کہا کہ علاقائی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں۔ ہماری ترجیح یہ ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات میسر ہوں، نوجوانوں کیلئے بہتر مواقع پیدا ہوں اور پسماندہ علاقوں کو ترقی کے دھارے میں شامل کیا جائے۔سردارزادہ فیصل خان جمالی نے مزید کہا کہ عوامی فلاح و بہبود، علاقائی ترقی اور اجتماعی مفاد کیلئے نیک نیتی کے ساتھ جدوجہد جاری رہے گی۔ ان شاء اللہ حلقہ انتخاب میں ترقیاتی عمل کو مزید تیز کیا جائے گا اور عوامی توقعات پر پورا اترنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *