Banner
Daily Sahafat Quetta
September 11, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
صحبت پور میں میڈیکل اسٹور کے تالے ٹوٹ گئے، لاکھوں کی ادویات اور نقدی چوریعوامی خدمت اور اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے،سردارزادہ فیصل خان جمالیپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے، زمرک خان اچکزئیبلوچستان پولیس کی کارروائیاں، 16 مغوی بازیاب، سیکڑوں ملزمان گرفتارنوشکی بس اڈہ میں فائرنگ، دکاندار جاں بحقڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل تمام سزاؤں سے بری، محکمہ صحت کا نوٹیفکیشن جاریپولیس کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی میں ملوث اسد علی کے خلاف قانونی کارروائی کریںسونا اور چاندی آج بھی سستے ہو گئے، قیمت میں بڑی کمی27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیزحکومت اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک ختم، قانون سازی پر لچک کا امکانصحبت پور میں میڈیکل اسٹور کے تالے ٹوٹ گئے، لاکھوں کی ادویات اور نقدی چوریعوامی خدمت اور اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے،سردارزادہ فیصل خان جمالیپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے، زمرک خان اچکزئیبلوچستان پولیس کی کارروائیاں، 16 مغوی بازیاب، سیکڑوں ملزمان گرفتارنوشکی بس اڈہ میں فائرنگ، دکاندار جاں بحقڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل تمام سزاؤں سے بری، محکمہ صحت کا نوٹیفکیشن جاریپولیس کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی میں ملوث اسد علی کے خلاف قانونی کارروائی کریںسونا اور چاندی آج بھی سستے ہو گئے، قیمت میں بڑی کمی27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیزحکومت اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک ختم، قانون سازی پر لچک کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے، زمرک خان اچکزئی

عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر مزید معاشی بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ اس اضافے سے عوام کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور مہنگائی کے ایک نئے طوفان نے پہلے سے پریشان عام آدمی کی مشکلات کو مزید بڑھا دیا ہے۔ انجینئر زمرک خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے اثرات براہِ راست ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیا کی قیمتوں پر پڑیں گے، جس سے مہنگائی کا نیا سلسلہ شروع ہوگا اور پہلے ہی مالی مشکلات کا شکار عوام مزید پس جائیں گے۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ اے این پی کے پارلیمانی لیڈر نے دوٹوک الفاظ میں اعلان کیا کہ عوامی نیشنل پارٹی اس عوام دشمن مہنگائی کے خلاف کسی صورت خاموش نہیں رہے گی اور عوام کی مشکلات کے ازالے کے لیے ہر فورم پر بھرپور آواز بلند کرتی رہے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *