Banner
Daily Sahafat Quetta
September 11, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
صحبت پور میں میڈیکل اسٹور کے تالے ٹوٹ گئے، لاکھوں کی ادویات اور نقدی چوریعوامی خدمت اور اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے،سردارزادہ فیصل خان جمالیپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے، زمرک خان اچکزئیبلوچستان پولیس کی کارروائیاں، 16 مغوی بازیاب، سیکڑوں ملزمان گرفتارنوشکی بس اڈہ میں فائرنگ، دکاندار جاں بحقڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل تمام سزاؤں سے بری، محکمہ صحت کا نوٹیفکیشن جاریپولیس کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی میں ملوث اسد علی کے خلاف قانونی کارروائی کریںسونا اور چاندی آج بھی سستے ہو گئے، قیمت میں بڑی کمی27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیزحکومت اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک ختم، قانون سازی پر لچک کا امکانصحبت پور میں میڈیکل اسٹور کے تالے ٹوٹ گئے، لاکھوں کی ادویات اور نقدی چوریعوامی خدمت اور اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے،سردارزادہ فیصل خان جمالیپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے، زمرک خان اچکزئیبلوچستان پولیس کی کارروائیاں، 16 مغوی بازیاب، سیکڑوں ملزمان گرفتارنوشکی بس اڈہ میں فائرنگ، دکاندار جاں بحقڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل تمام سزاؤں سے بری، محکمہ صحت کا نوٹیفکیشن جاریپولیس کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی میں ملوث اسد علی کے خلاف قانونی کارروائی کریںسونا اور چاندی آج بھی سستے ہو گئے، قیمت میں بڑی کمی27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیزحکومت اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک ختم، قانون سازی پر لچک کا امکان

عوامی خدمت اور اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے،سردارزادہ فیصل خان جمالی

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی نے کہا ہے کہ عوامی خدمت، اجتماعی ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، عوامی نمائندگی کا حقیقی مقصد عوام کے مسائل کا حل اور علاقے کی پائیدار ترقی کو یقینی بنانا ہے۔ صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہےخبر رساں ادارے یو این اے کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے سردارزادہ فیصل خان جمالی نے کہا کہ حلقہ انتخاب میں انفرادی مفادات کے بجائے اجتماعی نوعیت کے منصوبوں کو ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام ان منصوبوں سے مستفید ہو سکیں۔ سڑکوں، تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کا حل ترقیاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے،انہوں نے کہا کہ عوام نے اعتماد کرکے جو ذمہ داری سونپی ہے اسے پوری دیانت داری اور خلوص نیت سے نبھانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے،عوامی مسائل سے براہِ راست آگاہی حاصل کرکے ان کے حل کیلئے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں، جبکہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور نئے اجتماعی منصوبوں کے آغاز کیلئے بھی اقدامات جاری ہیں۔صوبائی وزیر لائیو اسٹاک نے کہا کہ علاقائی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں۔ ہماری ترجیح یہ ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات میسر ہوں، نوجوانوں کیلئے بہتر مواقع پیدا ہوں اور پسماندہ علاقوں کو ترقی کے دھارے میں شامل کیا جائے۔سردارزادہ فیصل خان جمالی نے مزید کہا کہ عوامی فلاح و بہبود، علاقائی ترقی اور اجتماعی مفاد کیلئے نیک نیتی کے ساتھ جدوجہد جاری رہے گی۔ ان شا اللہ حلقہ انتخاب میں ترقیاتی عمل کو مزید تیز کیا جائے گا اور عوامی توقعات پر پورا اترنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *