Banner
Daily Sahafat Quetta
September 11, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
صحبت پور میں میڈیکل اسٹور کے تالے ٹوٹ گئے، لاکھوں کی ادویات اور نقدی چوریعوامی خدمت اور اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے،سردارزادہ فیصل خان جمالیپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے، زمرک خان اچکزئیبلوچستان پولیس کی کارروائیاں، 16 مغوی بازیاب، سیکڑوں ملزمان گرفتارنوشکی بس اڈہ میں فائرنگ، دکاندار جاں بحقڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل تمام سزاؤں سے بری، محکمہ صحت کا نوٹیفکیشن جاریپولیس کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی میں ملوث اسد علی کے خلاف قانونی کارروائی کریںسونا اور چاندی آج بھی سستے ہو گئے، قیمت میں بڑی کمی27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیزحکومت اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک ختم، قانون سازی پر لچک کا امکانصحبت پور میں میڈیکل اسٹور کے تالے ٹوٹ گئے، لاکھوں کی ادویات اور نقدی چوریعوامی خدمت اور اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے،سردارزادہ فیصل خان جمالیپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے، زمرک خان اچکزئیبلوچستان پولیس کی کارروائیاں، 16 مغوی بازیاب، سیکڑوں ملزمان گرفتارنوشکی بس اڈہ میں فائرنگ، دکاندار جاں بحقڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل تمام سزاؤں سے بری، محکمہ صحت کا نوٹیفکیشن جاریپولیس کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی میں ملوث اسد علی کے خلاف قانونی کارروائی کریںسونا اور چاندی آج بھی سستے ہو گئے، قیمت میں بڑی کمی27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیزحکومت اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک ختم، قانون سازی پر لچک کا امکان

27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں نے 27 ستمبر کے احتجاج کی بھرپور تیاریوں کا فیصلہ کرلیا، جبکہ ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے اور جلد آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اپوزیشن رہنماؤں کا اہم اجلاس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجا ناصر عباس کے چیمبر میں ہوا، جس میں بیرسٹر گوہر خان، بیرسٹر سلمان اکرم راجا، اسد قیصر اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں 27 ستمبر کے احتجاج سے متعلق تفصیلی مشاورت کی گئی۔ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس نے تحریک انصاف کو احتجاج کی بھرپور تیاری کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں ملکی حالات کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کرنے اور جلد آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ کانفرنس میں ملکی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

دریں اثنا تحریک تحفظ آئین کا اجلاس 15 ستمبر کو طلب کرلیا گیا ہے، جس میں آل پارٹیز کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم کے خط کے بعد اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم کے دفاتر کے درمیان رابطے شروع ہوگئے ہیں، جبکہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات طے کرنے کے لیے بھی مشاورت جاری ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی، جس میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجا ناصر عباس بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور تحریک انصاف کے مارچ سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا وفد آج سہ پہر 3 بجے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرے گا۔ وفد کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *