Banner
Daily Sahafat Quetta
September 10, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سیوی ریلوے اسٹیشن پر بڑی کارروائی، 8 کلو آئس برآمد، خاتون گرفتارریونیو معاملات میں شفافیت اور میرٹ ہر صورت یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنرلورالائیناقص خوراک کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 36 یونٹس جرمانہبلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، تعمیر نو یونیورسٹی کوئٹہ بل 2026 کا جائزہکوئٹہ میں آٹے کی قیمتوں میں من مانا فرق اور ہوشربا اضافہ، شہریوں کا شدید تشویش کا اظہارکوئٹہ میں مبینہ فحاشی کا پھیلاؤ تشویشناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقسونا 600 روپے سستا، فی تولہ نئی قیمت سامنے آگئیپیٹرول پوری دنیا میں مہنگا اور پاکستان میں سستا ہے، گورنر سندھنیب بلوچستان کا سٹی اسکول کوئٹہ کینٹ میں انسدادِ بدعنوانی آگاہی پروگرام13 ستمبر صحافت کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گا،بی ایم ایفسیوی ریلوے اسٹیشن پر بڑی کارروائی، 8 کلو آئس برآمد، خاتون گرفتارریونیو معاملات میں شفافیت اور میرٹ ہر صورت یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنرلورالائیناقص خوراک کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 36 یونٹس جرمانہبلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، تعمیر نو یونیورسٹی کوئٹہ بل 2026 کا جائزہکوئٹہ میں آٹے کی قیمتوں میں من مانا فرق اور ہوشربا اضافہ، شہریوں کا شدید تشویش کا اظہارکوئٹہ میں مبینہ فحاشی کا پھیلاؤ تشویشناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقسونا 600 روپے سستا، فی تولہ نئی قیمت سامنے آگئیپیٹرول پوری دنیا میں مہنگا اور پاکستان میں سستا ہے، گورنر سندھنیب بلوچستان کا سٹی اسکول کوئٹہ کینٹ میں انسدادِ بدعنوانی آگاہی پروگرام13 ستمبر صحافت کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گا،بی ایم ایف

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ عوام پر بوجھ ہے، سید امان شاہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ عوام پر بوجھ ہے، سید امان شاہ
مہنگائی کے مارے عوام کو مزید مشکلات میں دھکیلنے کے بجائے فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔
پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے اشیائے ضروریہ، ٹرانسپورٹ اور کاروباری اخراجات بڑھ رہے ہیں۔
کوئٹہ (پ ر) عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سید امان شاہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام پر مزید معاشی بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے۔ حکومت عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ روکے اور فوری ریلیف فراہم کرے۔
انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے صرف ٹرانسپورٹ کے اخراجات نہیں بڑھتے بلکہ اشیائے خورونوش، سبزی، پھل، زرعی اجناس اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیاء بھی مہنگی ہوجاتی ہیں۔ بلوچستان جیسے وسیع و پسماندہ صوبے میں اس کے اثرات مزید شدید ہوتے ہیں، جہاں دور دراز علاقوں تک اشیائے ضروریہ کی ترسیل کے اخراجات پہلے ہی زیادہ ہیں۔ سید امان شاہ نے کہا کہ حکومت کو عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کے بجائے غیر ضروری اخراجات میں کمی، ٹیکس نظام میں اصلاحات اور معیشت کے پیداواری شعبوں کو مضبوط بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔ ہر چند روز بعد پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی کا بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافوں پر نظرثانی کرکے عوام کو حقیقی ریلیف دیا جائے اور قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے مؤثر اور مستقل پالیسی اختیار کی جائے۔ See less

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *