Banner
Daily Sahafat Quetta
September 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
“کرائمینالوجسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کاقیام، مقاصد، علمی کردار اور پاکستانی معاشرے میں اس کی اہمیت و کردار”برطانوی استعمار کی ناکامی اور امریکی بالادستی کے اسباب، دی گریٹ گیم1965 اور 1971 کے فضائی معرکوں کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، کَیس لاہورمیر عبداللہ جان بزنجو کے انتقال پر زبیر زامرانی کا اظہارِ تعزیتکوئٹہ ،پی اے سی کا سول ہسپتال کے کروڑوں روپے کے آڈٹ پیراز پر اظہار برہمیآپریشن سوم ناتھ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی روشن مثال ہے،سیدال ناصرصوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری اولین ترجیح ہے ،بخت کاکڑصوبے میں مالداری کے فروغ کےلئے عملی اقدامات جاری ہیں ،فیصل جمالیعوامی مسائل حل کئے بغیر پارلیمان تک پہنچنا ممکن نہیں ،محمد خان لہڑیصوبے میں امن کی بحالی کیلئے ملک دشمن عناصر کےخلاف اپنا کردار اد ا کرینگے ،سلیم کھوسہ“کرائمینالوجسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کاقیام، مقاصد، علمی کردار اور پاکستانی معاشرے میں اس کی اہمیت و کردار”برطانوی استعمار کی ناکامی اور امریکی بالادستی کے اسباب، دی گریٹ گیم1965 اور 1971 کے فضائی معرکوں کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، کَیس لاہورمیر عبداللہ جان بزنجو کے انتقال پر زبیر زامرانی کا اظہارِ تعزیتکوئٹہ ،پی اے سی کا سول ہسپتال کے کروڑوں روپے کے آڈٹ پیراز پر اظہار برہمیآپریشن سوم ناتھ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی روشن مثال ہے،سیدال ناصرصوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری اولین ترجیح ہے ،بخت کاکڑصوبے میں مالداری کے فروغ کےلئے عملی اقدامات جاری ہیں ،فیصل جمالیعوامی مسائل حل کئے بغیر پارلیمان تک پہنچنا ممکن نہیں ،محمد خان لہڑیصوبے میں امن کی بحالی کیلئے ملک دشمن عناصر کےخلاف اپنا کردار اد ا کرینگے ،سلیم کھوسہ

صوبے میں مالداری کے فروغ کےلئے عملی اقدامات جاری ہیں ،فیصل جمالی

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار زادہ فیصل خان جمالی نے کہا ہے کہ لائیو سٹاک کے شعبے اور ویٹرنری اسپتالوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ بلوچستان کی معیشت میں لائیو سٹاک کا شعبہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اس شعبے کی ترقی سے نہ صرف مالداروں کی معاشی حالت بہتر ہوگی بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں مالداری کے فروغ اور مویشی پال افراد کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ویٹرنری اسپتالوں میں جدید طبی سہولیات، ادویات اور ضروری آلات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ مویشیوں کو بروقت اور بہتر طبی سہولیات میسر آسکیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار زادہ فیصل خان جمالی نے یو این اے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا اس موقع پر قوم پرست رہنما محمد حنیف بختیارزئی بلوچ فوکل پرسن محمد بچل سومرو پرسنل محمد عارف اسٹاف افیسر محمد رفیق بھی موجود تھے سردار زادہ فیصل خان جمالی نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی معاشی ترقی کے لیے تمام ممکنہ وسائل استعمال کر رہی ہے۔ لائیو سٹاک کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے امن و استحکام کے لیے فورسز کے جوانوں اور افسران کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔سردار زادہ فیصل خان جمالی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی طور پر اقدامات کیے ہیں پیپلز پارٹی داں پر ہرگز نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے بلوچستان کو دیگر صوبوں کے برابر لانے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مثبت پالیسیوں کے نتیجے میں بلوچستان کی عوام پیپلز پارٹی کو امید کی کرن سمجھتی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *