Banner
Daily Sahafat Quetta
September 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشت گرد ہلاکاسرائیل کے گرد گھیرا تنگ: یورپ دور، مسلم دنیا نئی صف بندی میںنصف صدی بعد خاتون کو وراثتی جائیداد کیس میں ریلیف مل گیاامریکا کا ایران کے 5 آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملے کی ویڈیوز بھی جاری کر دیںپاکستان، مصر، سعودی عرب اور ترکیہ کا علاقائی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق“کرائمینالوجسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کاقیام، مقاصد، علمی کردار اور پاکستانی معاشرے میں اس کی اہمیت و کردار”برطانوی استعمار کی ناکامی اور امریکی بالادستی کے اسباب، دی گریٹ گیم1965 اور 1971 کے فضائی معرکوں کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، کَیس لاہورمیر عبداللہ جان بزنجو کے انتقال پر زبیر زامرانی کا اظہارِ تعزیتکوئٹہ ،پی اے سی کا سول ہسپتال کے کروڑوں روپے کے آڈٹ پیراز پر اظہار برہمیسیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشت گرد ہلاکاسرائیل کے گرد گھیرا تنگ: یورپ دور، مسلم دنیا نئی صف بندی میںنصف صدی بعد خاتون کو وراثتی جائیداد کیس میں ریلیف مل گیاامریکا کا ایران کے 5 آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملے کی ویڈیوز بھی جاری کر دیںپاکستان، مصر، سعودی عرب اور ترکیہ کا علاقائی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق“کرائمینالوجسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کاقیام، مقاصد، علمی کردار اور پاکستانی معاشرے میں اس کی اہمیت و کردار”برطانوی استعمار کی ناکامی اور امریکی بالادستی کے اسباب، دی گریٹ گیم1965 اور 1971 کے فضائی معرکوں کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، کَیس لاہورمیر عبداللہ جان بزنجو کے انتقال پر زبیر زامرانی کا اظہارِ تعزیتکوئٹہ ،پی اے سی کا سول ہسپتال کے کروڑوں روپے کے آڈٹ پیراز پر اظہار برہمی

مسلم باغ،صوبے بھر میں میونسپل سروسز کی بندش سے صفائی کی صورتحال ابتر

صوبہ بھر میں میونسپل سروسز کی بندش سے صفائی صورت حال ابتر
ڈیلی ویجیز ملازمین نان شبینہ کے محتاج، صوبائی حکومت خاموش
گزشتہ دو ہفتوں سے صوبے بھر میں تالہ بندی جاری ہے

مسلم باغ : مسلم باغ چئیرمین میونسپل کمیٹی سردار محمد آصف خان کاکڑ اور ڈپٹی چئیرمین عبدالرزاق کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آل بلوچستان لوکل کونسل فورم کی جانب سے صوبے بھر میں میونسپل سروسز بند ہیں۔ میئر، چئیرمین اور ملازمین گزشتہ دو ہفتوں سے ہڑتال پر ہیں۔
صوبے کے تمام شہروں میں صفائی کی صورت حال ابتر ہے اور عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈیلی ویجیز ملازمین خودکشی کرنے پر مجبور ہیں کیونکہ گزشتہ دو ماہ سے نان سیلری بند کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کی بنیادی وجہ صوبائی حکومت کی جانب سے لوکل کونسل فنانس کمیشن (LCFC) کا اجلاس تاحال منعقد نہ کرنا ہے، جس کے باعث بلوچستان بھر کی لوکل کونسلز شدید مالی بحران کا شکار ہو کر مفلوج ہو چکی ہیں۔
لوکل کونسل فنانس کمیشن کا اجلاس بروقت منعقد نہ ہونے کے باعث لوکل کونسلز کو نان سیلری فنڈز، ترقیاتی فنڈز اور دیگر مالی وسائل کی فراہمی کا نظام متاثر ہوا ہے، جس سے بلدیاتی ادارے عوام کو بنیادی میونسپل خدمات فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے لوکل کونسلز کے مالی معاملات کو مسلسل نظرانداز کرنا گڈ گورننس پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ بلدیاتی ادارے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے قائم کیے گئے ہیں، لیکن نان سیلری اور ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث ان اداروں کو غیر فعال بنانا عوامی مفاد کے منافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آل بلوچستان لوکل کونسل فورم نے حکومت کو اپنے مطالبات کے حل کے لیے پہلے ہی آگاہ کیا تھا اور مناسب وقت بھی دیا، لیکن تاحال LCFC کا اجلاس نہیں بلایا گیا۔ اس صورتحال میں صوبے بھر کی لوکل کونسلز کی میونسپل سروسز کو مکمل بند کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر لوکل کونسل فنانس کمیشن کا اجلاس طلب کیا جائے، لوکل کونسلز کے زیرِ التوا فنڈز جاری کیے جائیں اور بلدیاتی اداروں کو مالی طور پر مستحکم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ میونسپل سروسز کی بندش کا فیصلہ عوام کو تکلیف دینے کے لیے نہیں بلکہ حکومت کی توجہ لوکل کونسلز کے سنگین مالی بحران کی جانب مبذول کرانے کے لیے کیا گیا ہے۔ حکومت نے فوری اقدامات نہ کیے تو آل بلوچستان لوکل کونسل فورم آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گا اور کوئٹہ میں دھرنا دے گا جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *