Banner
Daily Sahafat Quetta
September 10, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان ایوی ایشن کمپنی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے ،سرفراز بگٹیریاست کی رٹ چیلنج کرنیوالے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ،وزیراعلیٰ بلوچستانصوبہ بھر بالخصوص ڈسٹرکٹ پشین میں جنگل کاقانون نافذہے، قاری شاہ محمدNOTICE INVITING TENDER: DPRQ/PRQ NO.1282/9-9-2026کوئٹہ ، سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزم پسٹل اور موٹر سائیکل سمیت گرفتارکوئٹہ ، تھانہ شالکوٹ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتارکوئٹہ، سول اسپتال میں جڑواں بچوں کی پیدائش کا دعوی بے بنیاد، انکوائری رپورٹ جاریتربت ، اسسٹنٹ کمشنر تمپ کی سرکاری گاڑی مسلح افراد نے چھین لیامریکہ کی سازشوں سے عالم اسلام بدامنی اور خانہ جنگی کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیکوئٹہ ،غیر قانونی کرش پلانٹ کیخلاف کارروائی ،13افراد گرفتاربلوچستان ایوی ایشن کمپنی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے ،سرفراز بگٹیریاست کی رٹ چیلنج کرنیوالے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ،وزیراعلیٰ بلوچستانصوبہ بھر بالخصوص ڈسٹرکٹ پشین میں جنگل کاقانون نافذہے، قاری شاہ محمدNOTICE INVITING TENDER: DPRQ/PRQ NO.1282/9-9-2026کوئٹہ ، سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزم پسٹل اور موٹر سائیکل سمیت گرفتارکوئٹہ ، تھانہ شالکوٹ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتارکوئٹہ، سول اسپتال میں جڑواں بچوں کی پیدائش کا دعوی بے بنیاد، انکوائری رپورٹ جاریتربت ، اسسٹنٹ کمشنر تمپ کی سرکاری گاڑی مسلح افراد نے چھین لیامریکہ کی سازشوں سے عالم اسلام بدامنی اور خانہ جنگی کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیکوئٹہ ،غیر قانونی کرش پلانٹ کیخلاف کارروائی ،13افراد گرفتار

سکھر: تھانہ بی سیکشن پولیس کی کارروائیاں، گٹکا ماوا اور چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار

سکھر(رپورٹ اسلم سومرو)تھانہ بی سیکشن پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران گٹکا ماوا اور منشیات برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔پولیس کے مطابق پہلی کارروائی تھانہ بی سیکشن کی حدود ریلوے گراؤنڈ، اسٹیشن روڈ کے قریب کی گئی، جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نیو پنڈ کے رہائشی ملزم نوید ولد وزیر علی چنہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے 35 عدد گٹکا ماوا کی پڑیاں برآمد ہوئیں، جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 173/2026، زیر دفعہ 8 SMMG Act درج کرلیا گیا۔دوسری کارروائی ہوا بندر کے علاقے میں عمل میں لائی گئی، جہاں تھانہ بی سیکشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹکر محلہ کے رہائشی ملزم عامر علی ولد مدثر علی بروہی کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 500 گرام چرس برآمد ہوئی، جس پر اس کے خلاف مقدمہ نمبر 174/2026، زیر دفعہ 9(1) SCNS کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق دونوں کارروائیوں کے بعد گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ منشیات اور مضرِ صحت اشیاء کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں جرائم پیشہ اور منشیات فروش عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *