Banner
Daily Sahafat Quetta
September 8, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
7 ستمبر قادیانیت کو غیر مسلم قرار دینے کا عظیم یومِ فتح ہے، مولانا عبدالقادر لونیعقیدہ ختمِ نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ،مولانا عبدالرفیقجھل مگسی: ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاکوئٹہ: سول ویٹرنری ہسپتال میں جدید ویٹرنری سہولیات کا افتتاحتعمیراتی کام میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے ،مہراللہ بادینیحاجی عبدلواحد لمڑ انتقال کرگئےگوھر کاریز گرلز مڈل سکول میں یومِ دفاع کی شاندار تقریباسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم سے سردار محمد حنیف سرگڑہ کی ملاقاتنادرا اور نیرا کے مابین جاری شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے صومالیہ کی نیشنل آئیڈینٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے وفد کا نادرا کا دورہیومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کو خراجِ عقیدت7 ستمبر قادیانیت کو غیر مسلم قرار دینے کا عظیم یومِ فتح ہے، مولانا عبدالقادر لونیعقیدہ ختمِ نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ،مولانا عبدالرفیقجھل مگسی: ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاکوئٹہ: سول ویٹرنری ہسپتال میں جدید ویٹرنری سہولیات کا افتتاحتعمیراتی کام میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے ،مہراللہ بادینیحاجی عبدلواحد لمڑ انتقال کرگئےگوھر کاریز گرلز مڈل سکول میں یومِ دفاع کی شاندار تقریباسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم سے سردار محمد حنیف سرگڑہ کی ملاقاتنادرا اور نیرا کے مابین جاری شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے صومالیہ کی نیشنل آئیڈینٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے وفد کا نادرا کا دورہیومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کو خراجِ عقیدت

سندھ سے وفاداری نعروں سے نہیں، عمل سے ثابت ہوتی ہے، ام رباب

سکھر (بیورو چیف)نعروں سے نہیں،عملی کردار سے سندھ سے وفاداری ثابت ہوتی ہے ام رباب چانڈیو تفصیلات کے مطابق سندھ کی نیاڻي اور سماجی رہنما ام رباب نے کہا ہے کہ جو لوگ ایک طرف ’’مر ویسون، مر ویسون، سندھ نہ دیسون‘‘ کے نعرے لگاتے ہیں، لیکن دوسری جانب سندھ کے وسائل،وحدت اور سرحدوں کی سودے بازی میں ملوث نظر آتے ہیں ان کے نعرے، تقریریں اور سندھ دوستی کے دعوے عوام سے سیاسی حمایت حاصل کرنے کے سوا کوئی حیثیت نہیں رکھتے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں ام رباب نے کہا کہ سندھ کی تاریخ،ثقافت اور مزاحمتی شعور میں شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کی شاعری روشن فکر اور رہنمائی کا ذریعہ ہے انہوں نے شاہ لطیف کے سر مارئی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مارئی عمر کی قید میں ہونے کے باوجود اپنے ماروئڑوں سے وفادار رہی اور اپنے اصولوں سے کبھی دستبردار نہیں ہوئی اس نے اپنے ویڑہیچن سے کیے گئے وعدے کو نبھایا ام رباب نے کہا کہ ہر انسان کے کردار کی اصل پرکھ اس وقت ہوتی ہے جب اسے اپنے مؤقف پر ثابت قدم رہنے کا موقع ملتا ہے اگر کسی بات کا انکار کیا جائے تو وہ انکار اٹل اور اصولی ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ مارئی کا مرتبہ اس لیے بلند ہے کہ اس نے اپنے ماروئڑوں کی عزت پر حرف نہیں آنے دیا اور عمر کے محلات،آسائشوں اور لالچ کے باوجود اپنے اصولوں سے دستبردار نہیں ہوئی شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ نے بھی مارئی کی اسی وفاداری،ثابت قدمی اور وطن سے محبت کے باعث اسے اپنی شاعری میں ہمیشہ کے لیے امر کردیا ام رباب چانڈیو کا کہنا تھا کہ وطن،دھرتی اور اپنے دیش سے وفاداری غیرت اور ایمان کی علامت ہے جبکہ وطن فروشی کرنے والوں کے لیے دھرتی ماں نہیں بلکہ فروخت کی جانے والی چیز بن جاتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے رہنما ایک طرف ’’مر ویسون، مر ویسون،سندھ نہ دیسون‘‘ کے نعرے لگاتے ہیں لیکن دوسری جانب عملی طور پر سندھ کے وسائل،وحدت اور سرحدوں کی سودے بازی میں ملوث نظر آتے ہیں ایسے لوگوں کے نعرے،تقریریں اور سندھ دوستی کے دعوے عوام سے سیاسی حمایت حاصل کرنے کے علاوہ کوئی حیثیت نہیں رکھتے ام رباب نے واضح کیا کہ سندھ سے وفاداری محض نعرے لگانے کا نام نہیں بلکہ عملی طور پر اپنے مؤقف پر ثابت قدم رہنے دھرتی کے وسائل،وحدت اور حقوق کا تحفظ کرنے اور کسی بھی ذاتی یا سیاسی مفاد کی خاطر اصولوں پر سودے بازی نہ کرنے کا نام ہے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *