Banner
Daily Sahafat Quetta
September 8, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
7 ستمبر قادیانیت کو غیر مسلم قرار دینے کا عظیم یومِ فتح ہے، مولانا عبدالقادر لونیعقیدہ ختمِ نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ،مولانا عبدالرفیقجھل مگسی: ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاکوئٹہ: سول ویٹرنری ہسپتال میں جدید ویٹرنری سہولیات کا افتتاحتعمیراتی کام میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے ،مہراللہ بادینیحاجی عبدلواحد لمڑ انتقال کرگئےگوھر کاریز گرلز مڈل سکول میں یومِ دفاع کی شاندار تقریباسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم سے سردار محمد حنیف سرگڑہ کی ملاقاتنادرا اور نیرا کے مابین جاری شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے صومالیہ کی نیشنل آئیڈینٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے وفد کا نادرا کا دورہیومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کو خراجِ عقیدت7 ستمبر قادیانیت کو غیر مسلم قرار دینے کا عظیم یومِ فتح ہے، مولانا عبدالقادر لونیعقیدہ ختمِ نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ،مولانا عبدالرفیقجھل مگسی: ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاکوئٹہ: سول ویٹرنری ہسپتال میں جدید ویٹرنری سہولیات کا افتتاحتعمیراتی کام میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے ،مہراللہ بادینیحاجی عبدلواحد لمڑ انتقال کرگئےگوھر کاریز گرلز مڈل سکول میں یومِ دفاع کی شاندار تقریباسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم سے سردار محمد حنیف سرگڑہ کی ملاقاتنادرا اور نیرا کے مابین جاری شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے صومالیہ کی نیشنل آئیڈینٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے وفد کا نادرا کا دورہیومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کو خراجِ عقیدت

پاک فضائیہ میں 7 ستمبر یومِ شہداء کے طور پر منایا گیا


07 ستمبر 2026: پاک فضائیہ نے ملک بھر میں اپنے تمام بیسسز پر 7 ستمبر کو یومِ شہداء کے طور پر منایا ۔ اس موقع پر پاکستان ائیر فورس کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور فرض سے ان کی وفاداری، شجاعت اور بے مثال بہادری کو سلام پیش کیا گیا۔ دن کا آغاز شہدائے پاک فضائیہ کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا اور قرآن خوانی سے ہوا، جس میں 1965 اور 1971 کی جنگوں، معرکہ حق اور قیامِ پاکستان سے لے کر آج تک فرض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فضائیہ کے تمام جانبازوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ یومِ شہداء کی مرکزی تقریب کے مہمانِ خصوصی سربراہ پاک فضائیہ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے شہدائے پاک فضائیہ کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی عظیم قربانیاں پاک فضائیہ کی شجاعت، پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعِ وطن کے لیے غیر متزلزل عزم پر مبنی قابلِ فخر روایت کی بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اسلاف کے کارنامے محض تاریخ کے اوراق کا حصہ نہیں بلکہ ایک زندہ ورثہ ہیں، جو موجودہ نسل پر ایک گہری ذمہ داری عائد کرتے ہیں۔ شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ نے کہا، “ہمارے شہداء جرأت، قربانی اور قومی عزم کی لازوال علامت ہیں۔ ان کی میراث ہمیں یہ یاد دلاتی ہے کہ وطنِ عزیز کا دفاع ایک مقدس امانت ہے، جسے ہم ثابت قدمی اور غیر متزلزل وابستگی کے ساتھ ہمیشہ نبھاتے رہیں گے۔”

سربراہ پاک فضائیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پی اے ایف پاکستان کی خودمختاری اور فضائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے پوری طرح پرُعزم ہے اور ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنی آپریشنل تیاری کو ہر سطح پر برقرار رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران پاک فضائیہ کی شاندار کامیابی اس کی پیشہ ورانہ برتری، جنگی صلاحیت اور اعلیٰ آپریشنل استعداد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ائیر چیف نے اس امر پر زور دیا کہ قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کے سیکنڈ ٹو نن کے نظریے کی روشنی میں پاک فضائیہ کو عصرِ حاضر کی جنگی حکمتِ عملی اور ٹیکنالوجی میں ہمیشہ صفِ اوّل میں رہنا ہوگا۔ انہوں نے خلائی، سائبر اور برقی جنگی صلاحیتوں، مصنوعی ذہانت، جدید نوعیت کی خصوصی ٹیکنالوجیز اور مقامی سطح پر دفاعی صلاحیتوں کی ترقی کے ذریعے پاک فضائیہ کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔بعد ازاں سربراہِ پاک فضائیہ نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاک فضائیہ کے بہادر شہداء کی یاد میں فاتحہ خوانی کی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *