Banner
Daily Sahafat Quetta
September 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مسلم باغ: اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم کا THQ ہسپتال کا تفصیلی دورہ7 ستمبر: یومِ ختمِ نبوت ۔۔۔۔ ایک عقیدہ، ایک عہد اور ایک تاریخی فیصلہکمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء کا ضلع حب کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہعقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کا تحفظ ہر مسلمان کی دینی ذمہ داری ہے، علما کرامبھاگ ناڑی حملے میں زخمی پانچ شہری سکھر، لاڑکانہ اور کوئٹہ منتقل، شاہد رندمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریاے این ایف کی کارروائی، افغان منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقابپی ای سی کا ملک بھر میں 1,400 گریجویٹ انجینئرز کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کا آغازعزم سے برتری تک: شاہینوں کا سفرپاک فوج کی مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں کارروائیاں، 36 دہشت گرد ہلاکمسلم باغ: اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم کا THQ ہسپتال کا تفصیلی دورہ7 ستمبر: یومِ ختمِ نبوت ۔۔۔۔ ایک عقیدہ، ایک عہد اور ایک تاریخی فیصلہکمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء کا ضلع حب کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہعقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کا تحفظ ہر مسلمان کی دینی ذمہ داری ہے، علما کرامبھاگ ناڑی حملے میں زخمی پانچ شہری سکھر، لاڑکانہ اور کوئٹہ منتقل، شاہد رندمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریاے این ایف کی کارروائی، افغان منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقابپی ای سی کا ملک بھر میں 1,400 گریجویٹ انجینئرز کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کا آغازعزم سے برتری تک: شاہینوں کا سفرپاک فوج کی مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں کارروائیاں، 36 دہشت گرد ہلاک

بھاگ میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام، پولیس کی مزاحمت پر حملہ آور پسپا ہوگئے، شاہد رند


کوئٹہ: معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ بھاگ شہر میں دہشت گردوں کی جانب سے کیا گیا مربوط حملہ پولیس کی مؤثر مزاحمت کے باعث ناکام بنا دیا گیا اور حملہ آور پسپا ہونے پر مجبور ہوگئے۔

شاہد رند کے مطابق تقریباً 40 دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سمیت راکٹ لانچرز، مشین گنز، اسنائپرز اور دستی بموں کے ذریعے مختلف سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ حملہ آوروں نے پولیس اسٹیشن، نیشنل بینک اور اسسٹنٹ کمشنر آفس پر حملہ کیا۔

معاون وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ بھاگ پولیس نے تقریباً دو گھنٹے تک دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور انہیں پولیس اسٹیشن پر قبضہ کرنے یا سرکاری اسلحہ چھیننے میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی اور تھانے کی مضبوط حفاظتی دیوار نے دفاع میں اہم کردار ادا کیا۔

شاہد رند نے کہا کہ دہشت گرد نیشنل بینک سے کوئی رقم لوٹنے میں بھی کامیاب نہیں ہوسکے۔ بینک میں نصب کی گئی آئی ای ڈی کو اسپیشل برانچ کے بم ڈسپوزل یونٹ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکارہ بنا دیا۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے جبکہ واقعے میں تین شہری بھی زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

معاون وزیر اعلیٰ کے مطابق حملے کے بعد بھاگ کے شہریوں نے پولیس کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اہلکاروں کی بہادری کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

شاہد رند نے کہا کہ بھاگ پولیس نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ دہشت گردوں کو ریاستی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *