Banner
Daily Sahafat Quetta
September 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اے این ایف کی کارروائی، افغان منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقابپی ای سی کا ملک بھر میں 1,400 گریجویٹ انجینئرز کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کا آغازعزم سے برتری تک: شاہینوں کا سفرپاک فوج کی مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں کارروائیاں، 36 دہشت گرد ہلاکخاران سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع کی متوازن ترقی ترجیح ہے، میر شعیب نوشیروانیخواتین کی معاشی خودمختاری کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان کی منڈیوں میں جدید سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے، بابر خانبلوچستان میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے پر توجہ ہے، بلال خان کاکڑلورالائی میں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق آگاہی ورکشاپ، بروقت طبی معائنے کی اہمیت پر زورکوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقاے این ایف کی کارروائی، افغان منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقابپی ای سی کا ملک بھر میں 1,400 گریجویٹ انجینئرز کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کا آغازعزم سے برتری تک: شاہینوں کا سفرپاک فوج کی مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں کارروائیاں، 36 دہشت گرد ہلاکخاران سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع کی متوازن ترقی ترجیح ہے، میر شعیب نوشیروانیخواتین کی معاشی خودمختاری کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان کی منڈیوں میں جدید سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے، بابر خانبلوچستان میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے پر توجہ ہے، بلال خان کاکڑلورالائی میں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق آگاہی ورکشاپ، بروقت طبی معائنے کی اہمیت پر زورکوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فورسز کیساتھ ہے‘سید صادق آغا

پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر اور معروف قبائلی شخصیت سید صادق آغا نے پشین اور چاغی میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کے دو اعلیٰ افسران سمیت 8 جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ، افسوس اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں سید صادق آغا نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع، امن و امان کے قیام اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے افسران اور جوان پوری قوم کے ہیرو ہیں۔ ان کی عظیم قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور قوم اپنے شہدائ کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشین اور چاغی میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے جس بہادری اور جر?ت کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔ دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں ہمارے جوان مسلسل اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں تاکہ ملک کے عوام کو محفوظ اور پ±رامن ماحول فراہم کیا جاسکے۔ سید صادق آغا نے کہا کہ دہشتگردی ایک قومی چیلنج ہے جس کا مقابلہ کسی ایک ادارے یا صوبے کی ذمہ داری نہیں بلکہ پوری قوم کو متحد ہوکر کرنا ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف ملک سے دہشتگردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کیلئے ہر مثبت اور مو¿ثر کوشش کی حمایت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان طویل عرصے سے بدامنی اور دہشتگردی کا سامنا کر رہا ہے، جس کے باعث عام شہریوں، سیکیورٹی اہلکاروں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھاری قیمت ادا کی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے جامع، مو¿ثر اور مستقل حکمت عملی اختیار کی جائے۔ انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں کے ساتھ ساتھ ان عناصر کے سہولت کاروں اور نیٹ ورک کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے تاکہ دہشتگردی کی جڑیں ہمیشہ کیلئے ختم کی جاسکیں۔ سید صادق آغا نے شہداءکے درجات کی بلندی، مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ وطن عزیز کو امن و سلامتی عطا فرمائے اور سیکیورٹی فورسز کے تمام افسران و جوانوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *