Banner
Daily Sahafat Quetta
September 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اے این ایف کی کارروائی، افغان منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقابپی ای سی کا ملک بھر میں 1,400 گریجویٹ انجینئرز کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کا آغازعزم سے برتری تک: شاہینوں کا سفرپاک فوج کی مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں کارروائیاں، 36 دہشت گرد ہلاکخاران سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع کی متوازن ترقی ترجیح ہے، میر شعیب نوشیروانیخواتین کی معاشی خودمختاری کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان کی منڈیوں میں جدید سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے، بابر خانبلوچستان میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے پر توجہ ہے، بلال خان کاکڑلورالائی میں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق آگاہی ورکشاپ، بروقت طبی معائنے کی اہمیت پر زورکوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقاے این ایف کی کارروائی، افغان منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقابپی ای سی کا ملک بھر میں 1,400 گریجویٹ انجینئرز کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کا آغازعزم سے برتری تک: شاہینوں کا سفرپاک فوج کی مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں کارروائیاں، 36 دہشت گرد ہلاکخاران سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع کی متوازن ترقی ترجیح ہے، میر شعیب نوشیروانیخواتین کی معاشی خودمختاری کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان کی منڈیوں میں جدید سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے، بابر خانبلوچستان میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے پر توجہ ہے، بلال خان کاکڑلورالائی میں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق آگاہی ورکشاپ، بروقت طبی معائنے کی اہمیت پر زورکوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

ایس ایس پی ریلوے سکھر ثناء الرحمٰن کی آمد، ریلوے ملازمین میں خوشی کی لہر، نئی قیادت سے بہتری کی امیدیں وابستہ

سکھر (رپورٹ: اسلم سومرو) ایس ایس پی ریلوے سکھر ثناء الرحمٰن کی سکھر ڈویژن میں آمد پر ریلوے پولیس افسران، اہلکاروں اور ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ملازمین نے نئی ایس ایس پی کی تعیناتی کو محکمہ ریلوے پولیس کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی باصلاحیت، متحرک اور مثبت قیادت میں محکمہ مزید ترقی اور بہتری کی جانب گامزن ہوگا ریلوے ملازمین کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی ثناء الرحمٰن ایک فرض شناس، قابل اور انتظامی امور پر مضبوط گرفت رکھنے والی افسر کی حیثیت سے محکمہ کے لیے بہتر ثابت ہوں گی۔ ان کی آمد سے ریلوے پولیس کے اہلکاروں میں نیا جذبہ اور اعتماد پیدا ہوا ہے، جبکہ ملازمین کو توقع ہے کہ وہ ڈیوٹی کے دوران پیش آنے والے مسائل، بنیادی سہولیات، بہتر ورکنگ ماحول اور دیگر جائز مطالبات پر خصوصی توجہ دیں گی ملازمین کے مطابق نئی ایس ایس پی کی قیادت میں ریلوے پولیس کے نظام میں مزید نظم و ضبط، شفافیت اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو فروغ ملنے کی امید ہے۔ سکھر ڈویژن ایک اہم ریلوے ڈویژن ہونے کے باعث یہاں ریلوے مسافروں، اسٹیشنوں اور ریلوے املاک کی حفاظت کے لیے ریلوے پولیس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جسے مزید مؤثر بنانے میں ایس ایس پی ثناء الرحمٰن کی قائدانہ صلاحیتیں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں ریلوے ملازمین نے کہا کہ اچھی قیادت ہمیشہ اپنے ماتحت عملے کے مسائل کو سمجھتی ہے اور انہیں اعتماد میں لے کر محکمہ کی کارکردگی بہتر بناتی ہےانہیں امید ہے کہ ایس ایس پی ثناء الرحمٰن بھی افسران اور اہلکاروں کے درمیان رابطے کو مضبوط بنائیں گی، اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کریں گی اور ڈیوٹی انجام دینے والے جوانوں کی مشکلات کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں گی ملازمین نے مزید کہا کہ ثناء الرحمٰن کی آمد سے ریلوے پولیس سکھر میں ایک نئے اور مثبت دور کی امید پیدا ہوئی ہے۔ ان کی بہترین انتظامی صلاحیتیں، فرض شناسی اور ماتحت عملے کے ساتھ بہتر رابطہ محکمہ کی مجموعی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے اس موقع پر ریلوے ملازمین نے ایس ایس پی ریلوے سکھر ثناء الرحمٰن کو سکھر ڈویژن میں خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں ریلوے پولیس نہ صرف مسافروں اور ریلوے املاک کے تحفظ کو مزید یقینی بنائے گی بلکہ ملازمین کی فلاح و بہبود اور محکمہ کے وقار میں اضافے کے لیے بھی نمایاں کردار ادا کرے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *