Banner
Daily Sahafat Quetta
September 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل استعمال ہورہے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانتاترہ اچکزئی ہماری بیٹی ہے، اس کی عزت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ملک سعد اللہ جان ترینمعروف فٹبالر امان جان ساگر کے انتقال پر چاکر صدیق بلوچ کا اظہارِ افسوسبلوچ خواتین بلوچستان کی ثقافت، تعلیم اور سماجی اقدار کی مضبوط بنیاد ہیں، میر ضیاء اللہ لانگوپمز میں 14 بچوں کی ہلاکت؛ وزیراعظم کمیٹی کی رپورٹ پر پولیس کارروائی شروعصحافیوں اور لوکل پرنٹ میڈیا کیخلاف سازش کرنے والوں سے کھلی جنگ ہوگی،بی ایم ایفوزیراعظم نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دیپشین: زیارت کراس کے قریب ڈی سی ہرنائی کے اسکواڈ کی گاڑی پر فائرنگ، 2 محافظ زخمیپاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں شاندار واپسی؛ یوروبانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کرلیےپاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 15 خوارج ہلاکعوامی مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل استعمال ہورہے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانتاترہ اچکزئی ہماری بیٹی ہے، اس کی عزت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ملک سعد اللہ جان ترینمعروف فٹبالر امان جان ساگر کے انتقال پر چاکر صدیق بلوچ کا اظہارِ افسوسبلوچ خواتین بلوچستان کی ثقافت، تعلیم اور سماجی اقدار کی مضبوط بنیاد ہیں، میر ضیاء اللہ لانگوپمز میں 14 بچوں کی ہلاکت؛ وزیراعظم کمیٹی کی رپورٹ پر پولیس کارروائی شروعصحافیوں اور لوکل پرنٹ میڈیا کیخلاف سازش کرنے والوں سے کھلی جنگ ہوگی،بی ایم ایفوزیراعظم نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دیپشین: زیارت کراس کے قریب ڈی سی ہرنائی کے اسکواڈ کی گاڑی پر فائرنگ، 2 محافظ زخمیپاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں شاندار واپسی؛ یوروبانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کرلیےپاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 15 خوارج ہلاک

صحافیوں اور لوکل پرنٹ میڈیا کیخلاف سازش کرنے والوں سے کھلی جنگ ہوگی،بی ایم ایف

صحافیوں اور لوکل پرنٹ میڈیا کیخلاف سازش کرنے والوں سے کھلی جنگ ہوگی،بی ایم ایف
کسی صحافی، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ یا لوکل اخبار سے زیادتی برداشت نہیں کرینگے۔قیوم بلوچ
بلوچستان میڈیا فورم اتحاد و یکجہتی کا پلیٹ فارم ہے، صحافیوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
کوئٹہ: بلوچستان میڈیا فورم کے مرکزی صدر قیوم بلوچ نے کہا ہے کہ صحافیوں اور لوکل پرنٹ میڈیا کا حق غصب کرنے والوں کیخلاف کھلی جنگ ہوگی، کسی تنظیم، گروہ یا فرد کیخلاف نہیں بلکہ ہم اتحاد و یکجہتی کا پیغام لے کر آئے ہیں، جس کے ساتھ لفظ صحافی جڑا ہے وہ ہمارے وجود کا حصہ ہے اور کسی بھی صحافی، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ یا لوکل اخبار کے ساتھ زیادتی ہرگز برداشت نہیں کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں صحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ قیوم بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میڈیا فورم پورے صوبے کی سطح کا پلیٹ فارم ہے، جس میں اب تک 11 اضلاع اور تین ڈویژنز کے صحافی شامل ہوچکے ہیں۔ فورم کا مقصد صحافی برادری کو تقسیم کرنا نہیں بلکہ انہیں ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر آواز بلند کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوکل پرنٹ میڈیا کے ساتھ بلوچستان میڈیا فورم کا گوشت اور ناخن کا ساتھ ہے، لوکل اخبارات نے ہمیشہ عوامی مسائل، محروم طبقات اور بلوچستان کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ لوکل پرنٹ میڈیا کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے اور اس کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ قیوم بلوچ نے کہا کہ صحافت اور صحافیوں کے حقوق پر قدغن لگانے یا لوکل اخبارات کو کمزور کرنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔ پرنٹ میڈیا کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے خود ختم ہوجائینگے، ماضی میں بھی بہت سے دیوانوں نے اس طرح کے ناپاک خواب دیکھے مگر وہ کامیاب نہیں ہوسکے۔انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان میڈیا فورم کسی فرد یا تنظیم کے خلاف محاذ آرائی نہیں چاہتا بلکہ تمام صحافیوں، میڈیا ورکرز اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کے درمیان اتحاد، یکجہتی اور باہمی احترام کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ صحافی برادری کے جائز حقوق، آزادی صحافت اور لوکل پرنٹ میڈیا کے تحفظ کے لیے فورم اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *