Banner
Daily Sahafat Quetta
September 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
27ستمبر کو آئین کی بالادستی کیلئے تاریخی احتجاج ہوگا ، ایڈووکیٹ عبدالحکیم زرینجماعت اسلامی کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال، ڈیرہ مراد جمالی میں کاروباری مراکز بندبدامنی پھیلا نے والے انسانیت کے دشمن ہیں، مولانا محمد طاہر توحیدیامجد علی خان کی ملازمت مکمل، نصیرآباد میں الوداعی تقریبڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر جھل مگسی سے اساتذہ، معززین اور صحافیوں کی ملاقاتمسلم لیگ ن نے بلوچستان کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ‘عاصم کرد گیلوکوئٹہ میں صفائی کا نظام درہم برہم، شہر کے مختلف علاقے کچرے کے ڈھیروں میں تبدیل، شہریوں کو مشکلاتکوئٹہ‘ قصاب خانوں کے سامنے جانور ذبح کرنے سے شہریوں کو مشکلات، تعفن اور بیماریوں کا خدشہ6 ستمبر کا دن ‘ جب قوم متحد ہو تو بڑے سے بڑے چیلنج کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، میر شعیب نوشیرانیخواتین کے تحفظ کے لیے اداروں کے درمیان مؤثر تعاون ضروری ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدی27ستمبر کو آئین کی بالادستی کیلئے تاریخی احتجاج ہوگا ، ایڈووکیٹ عبدالحکیم زرینجماعت اسلامی کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال، ڈیرہ مراد جمالی میں کاروباری مراکز بندبدامنی پھیلا نے والے انسانیت کے دشمن ہیں، مولانا محمد طاہر توحیدیامجد علی خان کی ملازمت مکمل، نصیرآباد میں الوداعی تقریبڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر جھل مگسی سے اساتذہ، معززین اور صحافیوں کی ملاقاتمسلم لیگ ن نے بلوچستان کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ‘عاصم کرد گیلوکوئٹہ میں صفائی کا نظام درہم برہم، شہر کے مختلف علاقے کچرے کے ڈھیروں میں تبدیل، شہریوں کو مشکلاتکوئٹہ‘ قصاب خانوں کے سامنے جانور ذبح کرنے سے شہریوں کو مشکلات، تعفن اور بیماریوں کا خدشہ6 ستمبر کا دن ‘ جب قوم متحد ہو تو بڑے سے بڑے چیلنج کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، میر شعیب نوشیرانیخواتین کے تحفظ کے لیے اداروں کے درمیان مؤثر تعاون ضروری ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدی

سحرش قمر کی کامیابی خدمت اور وفاداری کا ثمر ہے،حسیب شیخ

لاھور منشا قاضی سے

خدمت کرنے والے افراد ہی کو اللہ تعالیٰ حکومت عطا کرتا ہے ۔ سحرش قمر کا سفر خدمت سے شروع ہوتا ہے ۔ سابق طالب علم راہنما حسیب شیخ

خدمت کرنے والے لوگ ہی قوم کی حقیقی خیر خواہ ہوتے ہیں ، ہر آدمی گورنمنٹ کی میز پر بیٹھ کر کھانا تو کھانا چاہتا ہے لیکن پلیٹوں اور برتنوں سے کوئی سروکار نہیں رکھنا چاہتا ، جن لوگوں نے برتنوں سے سروکار رکھا ہے وہی لوگ اپنے مقصد میں سرخرو ہوئے ہیں آزاد جموں کشمیر اسمبلی کی رکن محترمہ سحرش قمر کی جدوجہد اور اس کی مسلسل وفاداری کی تاریخ جب بھی مورخ لکھے گا تو پوری دیانتداری سے سحرش قمر کی ان قربانیوں کا تذکرہ کرے گا جب حالات سنگین تھے اور قیادت پر بھاری آزمائش کے پہاڑ ٹوٹ رہے تھے ان سنگین حالات میں جن لوگوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنے قائد کے اشارہ ء چشم و ابرو کو ایک بلیغ اشارہ سمجھا اور اس پر عمل پیرا رہ کر وقت کی تلخیوں کو خندہ پیشانی سے جھیلتے رہے انہی سیاسی کارکنوں میں ایک نام تاریخ کے رخِ تاباں پر صبحِ قیامت تک دمکتا رہے گا میری مراد حاجی محمد شکیل سے ہے جن کی صاحزادی سحرش قمر کو ایم ایل اے کی رکنیت طشتری میں رکھ کر تحفہ کے طور پر پیش نہیں کی گئی بلکہ اس کے عقب میں سحرش قمر کی لازوال ریاضت اور محنتِ شاقہ کار فرما ہے ان خیالات کا اظہار آج ایک اخباری بیان میں سابق طالب علم راہنما حسیب شیخ نے کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سحرش قمر کی کامیابی کے عقب میں جماعت سے وفاداری اور اپنے حلقے سے اُستواری اصل اور حقیقی کامیابی کی کلید ہے ۔ حسیب شیخ نے کہا کہ
ذروں کو اگر قمر بننا ہے تو خدمت کا سفر اختیار کریں وہ بھی ایک نہ ایک دن آفتاب بن جائیں گے ۔ حسیب شیخ نے کہا کہ سحرش قمر کے والد گرامی حاجی شکیل احمد مشکل وقت کے دیرینہ رفیق ہیں لیکن سحرش قمر نے عملی سیاست میں اپنی الگ پہنچان پیدا کی ہے۔ حسیب شیخ نے کہا کہ میاں نواز شریف کا اعتماد مخصوص نشست کے لیئے سحرش قمر کی نامزدگی سندھنوتی ، منگ پتن اور شیر خان کے عوام کے لیئے نویدِ مسرت ہے۔ حسیب شیخ نے کہا ہے کہ سحرش قمر کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب لاھور میں دی جائے گی ۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *