Banner
Daily Sahafat Quetta
September 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جے یو آئی ضلع کوئٹہ کا تنظیمی اجلاس 3 ستمبر کو طلب، عوامی مسائل اور آئندہ لائحہ عمل پر غور ہوگا،عبدالرحمن رفیقکوئٹہ میں ریلوے کے ملازمین اسٹیشن کا سامان کباڑی میں بیچتے ہوئے پکڑے گئےسینئر صحافی ضمیر حسین بھٹو کی سالگرہ، نوڈیرو پریس کلب میں تقریبہائی کورٹ کا چیف آفیسر بابو سکندر علی تنیو کے حق میں فیصلہ،میونسپل کارپوریشن اوستا محمد میں عہدہ برقراراسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ آمد، بلوچستان کی سیاسی قیادت سے ملاقاتمستونگ: کھڈکوچہ میں جھڑپ، قومی شاہراہ بندٹائمز اسکوائر چاقو حملہ: بینک آف امریکا کی نائب صدر اور حملہ آور خاتون ہلاکصوبوں کا قیام دو تہائی اکثریت سے مشروط، آزاد کشمیر انتخابات پرامن رہے: اعظم نذیر تارڑمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی ہڑتال کے اعلان سے لاتعلقی، تنظیم کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی فیصلہ قابلِ قبول نہیں، کاشف حیدریسابق ڈی جی ہیلتھ پاکستان ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا کی سالگرہ، مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہارجے یو آئی ضلع کوئٹہ کا تنظیمی اجلاس 3 ستمبر کو طلب، عوامی مسائل اور آئندہ لائحہ عمل پر غور ہوگا،عبدالرحمن رفیقکوئٹہ میں ریلوے کے ملازمین اسٹیشن کا سامان کباڑی میں بیچتے ہوئے پکڑے گئےسینئر صحافی ضمیر حسین بھٹو کی سالگرہ، نوڈیرو پریس کلب میں تقریبہائی کورٹ کا چیف آفیسر بابو سکندر علی تنیو کے حق میں فیصلہ،میونسپل کارپوریشن اوستا محمد میں عہدہ برقراراسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ آمد، بلوچستان کی سیاسی قیادت سے ملاقاتمستونگ: کھڈکوچہ میں جھڑپ، قومی شاہراہ بندٹائمز اسکوائر چاقو حملہ: بینک آف امریکا کی نائب صدر اور حملہ آور خاتون ہلاکصوبوں کا قیام دو تہائی اکثریت سے مشروط، آزاد کشمیر انتخابات پرامن رہے: اعظم نذیر تارڑمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی ہڑتال کے اعلان سے لاتعلقی، تنظیم کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی فیصلہ قابلِ قبول نہیں، کاشف حیدریسابق ڈی جی ہیلتھ پاکستان ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا کی سالگرہ، مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار

سابق ڈی جی ہیلتھ پاکستان ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا کی سالگرہ، مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار

بین الاقوامی شہرت یافتہ طبی سائنسدان سابق ڈی جی ہیلتھ پاکستان ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا کی عمرِ رواں سے آج ایک قیمتی سال گزر گیا ہے اور اس کے بدلے میں مولائے کریم نے آپ کے علم میں اضافہ، عمل کا پیکرِ متحرک اور برداشت کا عظیم مثالی انسان بنا دیا ہے ۔ آپ کے یوم ولادت پر آپ کے مداحوں کی کثیر تعداد جن میں ڈاکٹر وقار احمد نیاز چیئرمین رحمٰن فاؤنڈیشن ، جناب الفت رسول مینجنگ ڈائریکٹر رحمٰن فاؤنڈیشن ، جناب نوازش علی خان لودھی ، راؤ محمد اسلم خان ، ممتاز ادیب و خطیب منشا قاضی ، ملک کے نامور راہنما شہزادہ عالمگیر اور ممتاز صحافی جناب مظہر اقبال تارڑ نے طبی سائنسدان ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا کو درازی ء عمر کی دعاؤں میں شامل کرتے ہوئے انتہائی سادگی سے یومِ ولادت کے موقع پر اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ زندگی ایک ایسا سفر ہے جس کی ہر منزل دراصل ایک نئے سفر کا آغاز ہوتی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ وقت اپنی خاموش رفتار سے انسان کے شب و روز کو سمیٹتا رہتا ہے اور عمر کے دریچے میں ایک ایک سال کا اضافہ کرتے ہوئے اسے تجربات مشاہدات اور یادوں کی دولت سے مالا مال کرتا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض شخصیات ایسی ہوتی ہیں جو اپنے وجود کو محض زندگی گزارنے تک محدود نہیں رکھتیں ، بلکہ اپنے علوم و فنون کے ذریعے زمانے کے حافظے کا حصہ بن جاتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ سماجی شخصیت سابق ڈی جی ہیلتھ پاکستان ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا کا شمار انہی عظیم المرتبت شخصیات میں ہوتا ہے۔ ملک کے ممتاز نامور عجوبہ ء روزگار معالج ڈاکٹر وقار احمد نیاز نے بھی اپنے پیغام میں اس حقیقت کی جانب توجہ دلائی کہ یومِ ولادت دراصل خوشی اور تفکر کا نام ہے، ایک طرف انسان زندگی کے عطا کردہ لمحوں پر شکر گزار ہوتا ہے اور دوسری طرف اسے یہ احساس بھی ہوتا ہے کہ وقت کا قافلہ کسی کے لیئے نہیں رکتا ، رحمٰن فاؤنڈیشن کے چیئرمین عجوبہ ء روزگار معالج ڈاکٹر وقار احمد نیاز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فلسفیوں کے نزدیک عمر کا بڑھنا دراصل وقت کے خزانے سے لمحوں کا کم ہونا نہیں بلکہ شعور بصیرت اور تجربات میں اضافہ ہونا ہے ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا کے ہمدم و دمساز مدینہ منورہ میں مقیم ڈاکٹر خالد عباس الاسدی ، ممتاز کالم نگار ارشد شاھد ، کرنل اشفاق احمد ، سابق طالب علم راہنما حسیب شیخ ، عادل وحید ، آرٹسٹ ھارون الرشید اور لاکھوں مداحوں نے اپنے دلوں کی دھڑکنوں کے ساتھ یومِ ولادت پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ آج ڈاکٹر وقار احمد نیاز رحمٰن فاؤنڈیشن ماڈل ٹاؤن لاھور میں ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا کے یوم ولادت پر کیک بھی کاٹنے کی تقریب منعقد ہو گی ۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *