Banner
Daily Sahafat Quetta
September 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کشمیر کی پکار اور ہماری خاموشیTNDER NOTICE /dprq/prq No.1118/31-8-2026NOTICE INVITING TENDER Dprq/prq no.1106/31-08-2026باشعور اور تعلیم یافتہ نوجوان بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، چاکر صدیق بلوچریاست مخالف عناصر سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، سرفراز بگٹیاوگرا کا ستمبر 2026 کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاریبلوچستان میں باغات کاٹنا اور نقل مکانی کی باتیں ریاستی ناکامی ہیں، مولانا محمود الحسن قاسمیضلع اوستہ محمد کی طالبات کے لیے حکومت بلوچستان کا شاندار اقدام، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھاگیہ خان بلیدی کے لیے سکول بس منظورجی ایچ کیو راولپنڈی میں ترک مسلح افواج کے 104 ویں یومِ فتح کی تقریب کا انعقادآرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورۂ ترکیہ: استنبول میں اہم اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور سہ فریقی مذاکراتکشمیر کی پکار اور ہماری خاموشیTNDER NOTICE /dprq/prq No.1118/31-8-2026NOTICE INVITING TENDER Dprq/prq no.1106/31-08-2026باشعور اور تعلیم یافتہ نوجوان بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، چاکر صدیق بلوچریاست مخالف عناصر سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، سرفراز بگٹیاوگرا کا ستمبر 2026 کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاریبلوچستان میں باغات کاٹنا اور نقل مکانی کی باتیں ریاستی ناکامی ہیں، مولانا محمود الحسن قاسمیضلع اوستہ محمد کی طالبات کے لیے حکومت بلوچستان کا شاندار اقدام، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھاگیہ خان بلیدی کے لیے سکول بس منظورجی ایچ کیو راولپنڈی میں ترک مسلح افواج کے 104 ویں یومِ فتح کی تقریب کا انعقادآرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورۂ ترکیہ: استنبول میں اہم اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور سہ فریقی مذاکرات

سکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی دہشت گردی کے خلاف ثبوت ہے، سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آواران میں آپریشن ردّ الفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز کی کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ چار خوارج کا جہنم واصل ہونا دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی مو¿ثر حکمت عملی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے یہاں جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر خوارج کے ٹھکانے کا سراغ لگا کر مو¿ثر فضائی نگرانی کی اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے درست کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد عناصر کو کاری ضرب لگائی۔ خوارج کے قبضے سے بڑی مقدار میں عسکری سامان اور آلات کی برآمدگی بھی اہم کامیابی ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کو نقصان پہنچانے اور بے گناہ شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ریاستی ادارے پوری قوت، عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ امن کے دشمنوں کو مسترد کیا ہے اور وہ اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام تک دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی وزیر اعلیٰ نے کارروائی میں حصہ لینے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کے تحفظ کے لیے ان کی خدمات اور قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *