Banner
Daily Sahafat Quetta
August 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ریاست پشتونوں کے آئینی حقوق تسلیم کرے، محمود خان اچکزئیپاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقررپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگادکی میں گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکا، 3 سگے بھائی جاں بحق، ایک شخص زخمینواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سے آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور اسپیکر کی ملاقاتآبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کو پہلے وعدے پورے کرنا ہوں گے، ایران کا دوٹوک مؤقفمقامی اخبارات بدترین بحران کا شکار ہیں،بلوچستان میڈیا فورمپشتون جرگہ مثبت تبدیلی اور امن کا پیش خیمہ بن سکتا ہے،سید صادق آغانئے صوبے قومی ضرورت، بلوچستان میں نئی اکائیوں کا قیام ناگزیرکچے کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان خونریز تصادم ، 8 افراد جاں بحق، 3 زخمیریاست پشتونوں کے آئینی حقوق تسلیم کرے، محمود خان اچکزئیپاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقررپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگادکی میں گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکا، 3 سگے بھائی جاں بحق، ایک شخص زخمینواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سے آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور اسپیکر کی ملاقاتآبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کو پہلے وعدے پورے کرنا ہوں گے، ایران کا دوٹوک مؤقفمقامی اخبارات بدترین بحران کا شکار ہیں،بلوچستان میڈیا فورمپشتون جرگہ مثبت تبدیلی اور امن کا پیش خیمہ بن سکتا ہے،سید صادق آغانئے صوبے قومی ضرورت، بلوچستان میں نئی اکائیوں کا قیام ناگزیرکچے کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان خونریز تصادم ، 8 افراد جاں بحق، 3 زخمی

دکی میں گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکا، 3 سگے بھائی جاں بحق، ایک شخص زخمی

ایس پی دکی کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب چار افراد ایک گاڑی میں سوار ہو کر زمینداری کے کام کے لیے جا رہے تھے

بلوچستان کے ضلع دکی کی تحصیل لونی کے علاقے کلی بختیار خان میں ندی سے گزرتے ہوئے ایک گاڑی آئی ای ڈی دھماکے کی زد میں آگئی، جس کے نتیجے میں تین سگے بھائی جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ایس پی دکی منصور احمد بزدار کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب چار افراد ایک گاڑی میں سوار ہو کر زمینداری کے کام کے لیے جا رہے تھے۔

گاڑی جیسے ہی کلی بختیار خان کے قریب ندی سے گزر رہی تھی کہ زور دار دھماکا ہوگیادھماکے کے نتیجے میں تین بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت رحمت اللہ، دورانی اور نعمت اللہ ولد سلطان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ عتیق اللہ ولد مولوی نیک محمد زخمی ہوگیالاشوں اور زخمی شخص کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، جبکہ دھماکے کی نوعیت اور اس میں ملوث عناصر سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا، تاہم مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *