Banner
Daily Sahafat Quetta
August 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ریاست پشتونوں کے آئینی حقوق تسلیم کرے، محمود خان اچکزئیپاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقررپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگادکی میں گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکا، 3 سگے بھائی جاں بحق، ایک شخص زخمینواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سے آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور اسپیکر کی ملاقاتآبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کو پہلے وعدے پورے کرنا ہوں گے، ایران کا دوٹوک مؤقفمقامی اخبارات بدترین بحران کا شکار ہیں،بلوچستان میڈیا فورمپشتون جرگہ مثبت تبدیلی اور امن کا پیش خیمہ بن سکتا ہے،سید صادق آغانئے صوبے قومی ضرورت، بلوچستان میں نئی اکائیوں کا قیام ناگزیرکچے کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان خونریز تصادم ، 8 افراد جاں بحق، 3 زخمیریاست پشتونوں کے آئینی حقوق تسلیم کرے، محمود خان اچکزئیپاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقررپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگادکی میں گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکا، 3 سگے بھائی جاں بحق، ایک شخص زخمینواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سے آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور اسپیکر کی ملاقاتآبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کو پہلے وعدے پورے کرنا ہوں گے، ایران کا دوٹوک مؤقفمقامی اخبارات بدترین بحران کا شکار ہیں،بلوچستان میڈیا فورمپشتون جرگہ مثبت تبدیلی اور امن کا پیش خیمہ بن سکتا ہے،سید صادق آغانئے صوبے قومی ضرورت، بلوچستان میں نئی اکائیوں کا قیام ناگزیرکچے کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان خونریز تصادم ، 8 افراد جاں بحق، 3 زخمی

پشتون جرگہ مثبت تبدیلی اور امن کا پیش خیمہ بن سکتا ہے،سید صادق آغا

پشتون جرگہ مثبت تبدیلی اور امن کا پیش خیمہ بن سکتا ہے،سید صادق آغا
محمود خان اچکزئی کی قیادت میں جرگہ مسائل کے حل کیلئے قابل عمل راستہ دکھا سکتا ہے۔ پی ٹی آئی
بلوچ قائدین کو جرگہ میں مدعو کرنا نیک شگون اور بین الاقوامی و بین الصوبائی ہم آہنگی کی جانب اہم قدم ہے
کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر اور معروف قبائلی شخصیت سید صادق آغا نے کہا ہے کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور اس کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی قیادت میں منعقد ہونے والا ” پشتون جرگہ” بلوچستان اور خطے میں مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں امن، بھائی چارے، سیاسی استحکام اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام سیاسی، قبائلی اور سماجی قوتوں کو مشترکہ طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔اپنے۔ سید صادق آغا نے کہا کہ بلوچستان طویل عرصے سے مختلف نوعیت کے سیاسی، معاشی، سماجی اور امن و امان کے مسائل سے دوچار ہے، جن کے حل کیلئے سنجیدہ مکالمے اور وسیع تر مشاورت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشتون جرگہ اگر حقیقی معنوں میں عوامی مسائل، امن و امان اور خطے میں بھائی چارے کے فروغ کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرتا ہے تو یہ ایک اہم اور مثبت پیش رفت ثابت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی ایک تجربہ کار سیاسی رہنما ہیں اور انہیں صوبے اور ملک کے سیاسی حالات کا گہرا ادراک ہے۔ ان کی قیادت میں ہونے والا جرگہ امن کے قیام، سیاسی کشیدگی کے خاتمے اور مختلف طبقات کے درمیان اعتماد سازی کیلئے کوئی موثر راستہ دکھا سکتا ہے۔ سید صادق آغا نے کہا کہ آج سب سے زیادہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اختلافات کو پس پشت ڈال کر بلوچستان کے روشن اور پُرامن مستقبل کیلئے مشترکہ سوچ کو فروغ دیا جائے۔ سید صادق آغا نے پشتون جرگہ میں بلوچ سیاسی و قبائلی قائدین کو مدعو کرنے کے اقدام کو نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان مختلف قومیتوں، قبائل اور ثقافتوں کا گلدستہ ہے اور صوبے کے مسائل کا مستقل اور پائیدار حل تمام قومیتوں کی مشاورت اور باہمی اعتماد سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ اور پشتون عوام صدیوں سے ایک دوسرے کے ساتھ رہتے آئے ہیں اور ان کے درمیان بھائی چارے اور باہمی احترام کے رشتے موجود ہیں، جنہیں مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے جرگے اور سیاسی اجتماعات اس وقت زیادہ موثر ثابت ہوسکتے ہیں جب ان میں تمام مکاتب فکر، سیاسی جماعتوں، قبائلی عمائدین اور عوامی نمائندوں کو شامل کرکے ایک جامع اور قابل عمل حکمت عملی ترتیب دی جائے۔ سید صادق آغا نے امید ظاہر کی کہ پشتون جرگہ امن، رواداری، بھائی چارے اور سیاسی مفاہمت کے فروغ کیلئے مثبت کردار ادا کرے گا اور صوبے کو درپیش مسائل کے حل کیلئے نئی راہیں متعین کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان ہمیشہ جمہوری جدوجہد، سیاسی مکالمے اور عوامی مسائل کے پرامن حل پر یقین رکھتی ہے۔ صوبے میں امن و استحکام کے بغیر ترقی اور خوشحالی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، اس لئے تمام سیاسی و قبائلی قیادت کو ذاتی اور جماعتی اختلافات سے بالاتر ہوکر بلوچستان اور اس کے عوام کے بہتر مستقبل کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *